امرناتھ کو اردو افسانے کا تنقیدی تجزیہ پر پی ایچ ڈی

Hyderabad,


امرناتھ کو اردو افسانے کا تنقیدی تجزیہ پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 12 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ ٔ اردو کے اسکالر امرناتھ ولد جناب ہیرا لال کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”آزادی کے بعد دہلی میں اُردو افسانے کا تنقیدی تجزیہ“ ، پروفیسر محمد نسیم الدین فریس کی نگرانی میں مکمل کیا تھا۔ ان کا وائیوا 9 فروری کو منعقد ہوا تھا۔
واضح رہے کہ امرناتھ نے پی ایچ ڈی سے قبل مانو سے اردو میں ایم اے (فاصلاتی) اور فارسی میں ڈپلوما بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی اردو اکیڈیمی سے اردو سرٹیفکیٹ کورس، دہلی یونیورسٹی سے اردو میں ڈپلوما اور اڈوانسڈ ڈپلوما بھی کیا ہے۔ وہ اردو سے یو جی سی نیٹ بھی کامیاب ہیں۔ان کے 4 مضامین یو جی سی کیئر کی فہرست میں شامل جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے 8 قومی و بین الاقوامی سمیناروں میں اپنے مقالے پیش کیے ہیں۔ ان کے والد آنجہانی جناب ہیرا لال بھی ایک محب اردو تھے۔