مانو میں آج یومِ اساتذہ پر 5 ممتاز شخصیات کو ”ستارۂ اردو“ اعزاز

Hyderabad,


 مانو میں آج یومِ اساتذہ پر 5 ممتاز شخصیات کو ”ستارۂ اردو“ اعزاز

حیدرآباد، 4 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، میں 5 ستمبر کو ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یاد میں یومِ اساتذہ جشن کا 11 بجے دن ، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہاہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر آمنہ کشور، سابق ڈین ، مانو ”21 ویں صدی میں اساتذہ کو درپیش چیلنجز“ کے زیر عنوان یومِ اساتذہ لیکچر پیش کریں گی۔ اسکول برائے تعلیم و تربیت لیکچر کا اہتمام کر رہا ہے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود‘ ڈین خیر مقدم کریں گے۔

پروگرام کے بعد مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان، ادب اور تہذیب کی منفرد خدمات انجام دینے والوں کو بحیثیت ”ستارۂ اردو“ اعزاز پیش کیا جائے گا۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، صدر نشین تہنیتی کمیٹی کے بموجب محترمہ لکشمی دیوی راج، ڈاکٹر سید جعفر امیر رضوی، جناب شاہد حسین زبیری، ڈاکٹر اودیش رانی باوا اور جناب محمد مظہر الزماں خان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یونیورسٹی انہیں ”ستارۂ اردو“ اعزاز سے سرفراز کرے گی۔پروفیسر شگفتہ شاہین خیر مقدم کریں گی۔پروگرام کا یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔