مانو میں حیدرآبادی چٹانوں پر اُما مگل کی فلم ”دوسرا کوہِ نور“ کی اسکریننگ

Hyderabad,


مانو میں حیدرآبادی چٹانوں پر اُما مگل کی فلم ”دوسرا کوہِ نور“ کی اسکریننگ
حیدرآباد، 15 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی جانب سے 17 فروری کو سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں سہ پہر 3 بجے ایک دستاویزی فلم ‘Other Kohinoors, The Rocks of Hyderabad’ (دوسرا کوہِ نور، حید رآباد کی چٹانیں) کی نمائش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایت کار اُما مگل ہیں۔اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I، پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II اور محترمہ اوما مگل بھی موجود ہوں گے۔
حیدرآباد کی مشہور چٹانوں کی کہانی اور اس کی قدرتی خوبصورتی، تاریخ اور اس سے جڑی ثقافت پر محیط اس فلم کی شوٹنگ حیدرآباد اور اس کے آس پاس کی گئی ہے جس میں اردو یونیورسٹی کی ”پتھر دل چٹان“ سمیت چند مشہور چٹانوں کو دکھایا گیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر اس فلم کو زبردست ردِ عمل ملا ہے۔
اُما مگل نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ فلم آنے والی نسلوں تک مؤثر انداز میں اپنے علاقے اور شہر کے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ فلم میں کہانی بیان کرنے کے لیے دلچسپ انداز میں دکنی، انگریزی اور تلگو کے امتزاج پر مبنی ”Rap“ گیت شامل ہے۔
جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر، آئی ایم سی نے کہا کہ فلم کی اسکریننگ آڈیو ویژول میڈیم سے ناظرین کے لیے دکن کے علاقے کے جغرافیائی ورثے اور اس سے متعلقہ ثقافت کے بارے میں سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ ہوگا۔ڈاکٹر محمد امتیاز عالم ، ریسرچ آفیسر ، اسکریننگ کے کنوینر کنوینراور محترمہ ماہ نور یار خاں، فلم شریک پروڈیوسر ہیں۔
 
سرکاری ملازمین کی سرمایہ کاری کے موضوع پر آفرین بیگم کو پی ایچ ڈی
 
 حیدرآباد، 15 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یو نیورسٹی، اسکول آف کامرس و بزنس مینجمنٹ کی اسکالر آفرین بیگم دختر جناب محمد خواجہ میاں کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مقالہ ”سرکاری ملازمین کی سرمایہ کاری کا رویہ۔ بحوالہ تلنگانہ“ ڈاکٹر محمد سعادت شریف، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 24 جنوری 2023ءکو منعقد ہوا تھا۔