Submitted by MSQURESHI on Fri, 05/19/2023 - 16:13
مانو ، مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پی ایچ ڈی متعارف | اُردو یونیورسٹی میں مسابقتی مباحثہ و گلوگاری مقابلہ کا انعقاد | PressRelease

مانو ، مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پی ایچ ڈی متعارف
حیدرآباد19مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں "اردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کی جمالیاتی اور ثقافتی اقدار کے فروغ اور تحفظ" کے پیش نظر2007 میں مرکز مطالعات اردو ثقافت کا قیام عمل میں آیا۔مرکز، اپنے وژن اور مشن کے پیش نظر حیدرآباد کیمپس میں رواں تعلیمی سال سے اردو ثقافتی مطالعات میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کر رہا ہے۔ ڈاکٹر احمد خان، انچارج مرکز کے بموجب پی ایچ ڈی پروگرام کے دائرہ تحقیق میں خصوصی طور پر اردو ثقافت، لسانی ثقافت، ثقافتی اصطلاحات، تہذیبی فرہنگ، محاورات ، ضرب الامثال، اردو ادب میں تہذیبی عکاسی،مشترکہ تہذیب ، کثیر الثقافتی، رنگ و نسل، تنوع، تکثیریت، بقائے باہمی، مادی ثقافت، ہندوستانی ثقافت ، علاقائی ثقافت، ہند۔ اسلامی ثقافت، لوک ثقافت، شہری ثقافت، قبائلی ثقافت وغیرہ شامل ہیں۔ داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار 28مئی تک یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہےں۔

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مانو میں "جی ٹوینٹی کی ہندوستانی قیادت اور ماحولیاتی تبدیلی کی دشواریاں" مضمون نویسی مقابلہ
 


حیدرآباد19مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لٹریری کلب کی جانب سے جی ٹوینٹی۔ یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت "جی ٹوینٹی کی ہندوستانی قیادت اور ماحولیاتی تبدیلی کی دشواریاں" کے زیر عنوان منعقدہ مضمون نویسی مقابلے میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف نے بتایا کہ اردو، ہندی اور انگریزی میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں اردو میں عبدالعظیم(ریسرچ اسکالر۔اردو) کو پہلا، محمد عبداللہ (ایم اے اسلامیات) کو دوسرا اور مظہر سبحانی(ایم ایس ڈبلیو) کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ ہندی میں بشریٰ فاطمہ (بی ایڈ) کو پہلی، طلحہ منان(بی ایڈ) کو دوسری اور ضیاءاللہ انصاری(بی ایڈ) کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ انگریزی میں شاہانہ شیریں(ایم اے انگریزی)، فہد خلیق(ایم اے انگریزی) اور محمد یوسف(ایم بی اے) کو بالترتیب اول، دوم اور سوم انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پروفیسر شمس الہدیٰ صدر شعبئہ اردو، پروفیسر کے ناگیندر اور ڈاکٹر عدنان بسم اللہ نے بالترتیب اردو، انگریزی اور ہندی کے جج کے فرائض انجام دیے۔
 ڈاکٹر فیروزعالم، صدر یونیورسٹی لٹریری کلب مضمون نویسی مقابلے کے کوآرڈنیٹر تھے۔ جوائنٹ ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر عبد السمیع صدیقی، جناب معراج احمد کلچرل کوآرڈنیٹر اور جناب حبیب احمد میوزیم کیوریٹر نے انتظامی امور میں تعاون کیا جب کہ لٹریری کلب کے سکریٹری عبدالمقیت، جوائنٹ سکریٹریز طلحہ منان اور مظہر سبحانی نے معاونت کی۔
واضح رہے کہ رواں سال ہندوستان جی۔ ٹوینٹی کی قیادت کر رہا ہے۔ اس بار اس کا موضوع "جی۔ ٹوینٹی۔ وسودھے کٹمبکم" (ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل) طے کیا گیا ہے- یہ اس بات کو نشان زد کرتا ہے کہ ہم سب مل کر "ایک خاندان" کے طور پر بنی نوع انسان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک عالمگیر جذبہ کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے فاتحین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اُردو یونیورسٹی میں مسابقتی مباحثہ و گلوگاری مقابلہ کا انعقاد

 

حیدرآباد19مئی (پریس نوٹ) یوجی سی کے جی ٹوینٹی۔ یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میںمسابقتی مباحثہ اور گلوکاری مقابلے منعقد ہوئے۔ پرووسٹ بوائز ہاسٹلس، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس اور نظامت جسمانی تعلیم اور اسپورٹس کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا افتتاح 15 مئی 2023 کو وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا ۔
شعیب الرحمن، محمد سہراب عالم اور محمد یوسف نے بالترتیب اردو، ہندی اور انگریزی مباحثہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گلوکاری مقابلے میں محمد عارفین کو فاتح قرار دیا گیا۔
پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل کی نگرانی میں یہ مقابلے منعقد ہوئے۔ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر فرحت علی، ڈاکٹر محمد راشد فاروقی نے اردو مباحثہ کے حکم کے فرائض انجام دیئے۔ ہندی مباحثہ میںڈاکٹر پٹھان رحیم خان، ڈاکٹر عدنان بسم اللہ، ڈاکٹر واجدہ عشرت جبکہ انگریزی میں ڈاکٹر پی سرتھ چندر، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر ثمینہ تبسم ججس تھے۔ گلوگاری مقابلے کے لیے پروفیسر کرن سنگھ ا ±توال، ڈاکٹر محمد مظفر حسین اورجناب مجاہد علی نے جج کے فرائض انجام دئیے۔ڈاکٹر جاوید ندیم ان سرگرمیوں کے کوآرڈنیٹر ہےں۔ ڈاکٹر ایم ایچ خان اور ڈاکٹر امتیاز بھی پروگرام میں موجود تھے۔
 

MANUU Pr 19-05-2023.pdf