مانو میں ترجمہ پر ورکشاپ کا اختتام۔ پروفیسر عین الحسن کا خطاب
PressRelease
مانو میں ترجمہ پر ورکشاپ کا اختتام۔ پروفیسر عین الحسن کا خطاب
حیدرآباد ، 29 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ انگریزی اور نیشنل ٹرانسلیشن مشن ، میسورکے باہمی تعاون سے ہندوستانی زبانوں میں ترجمے کے حوالے سے مہارتوں کے فروغ پر مبنی 6 روزہ ورکشاپ کا ہفتہ کو اختتام ہوا۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کہا کہ اردو ہماری کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے۔ انھوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تحقیقی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں۔ نیشنل ٹرانسلیشن مشن کے ماہرین ترجمہ ڈاکٹر طارق خان، ڈاکٹر پی میتھو، ڈاکٹر عبد الحلیم، ڈاکٹر محمد انور اور ایس ونسٹن کروز کے علاوہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کئی ممتاز و معروف ماہرین ترجمہ نے اس ورکشاپ سے خطاب کیا اور کئی تربیتی سیشن کی نگرانی کی۔ ان سیشنس میں بطور ماہرین ترجمہ پروفیسر اسد الدین، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، پروفیسر ہریش نارنگ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی، پروفیسر ہری بنڈی لکشمی، ایفلو، حیدرآباد، پروفیسر آمنہ کشور، سابق ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات، مانو، پروفیسر ایس ارلموزی اور ڈاکٹر زاہد الحق، یونیورسٹی آف حیدرآباد، پروفیسر پسپیندرا سیال اور پروفیسر اکشے کمار، پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر خالد مبشر الظفر، ڈائرکٹر، ڈی ٹی ٹی ایل پی، مانو، پروفیسر ناگا سُری وینو گوپال، سابق ڈائرکٹر آل انڈیا ریڈیو، ڈاکٹر نارائن اوستھی، ای سی آئی ایل اور این وینو گوپال راو ¿ مدیر تلگو ماہنامہ ’وکشانم‘ وغیرہ شامل رہے۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I بھی شہہ نشین پر موجود تھیں۔ اختتامی اجلاس کی کارروائی محترمہ رومانا نثار نے چلائی۔ محترمہ آر رگا لتھا نے شکریہ ادا کیا۔
مانو میں کتاب ”آسٹرونومی اولمپیاڈس“ کے ترجمہ کا رسم اجرا
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ انگریزی اور نیشنل ٹرانسلیشن مشن ، میسورکے باہمی تعاون سے ہندوستانی زبانوں میں ترجمے کے حوالے سے مہارتوں کے فروغ پر مبنی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کے موقعے پر پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مانو نے ہفتے کو پروفیسر سید نجم الحسن، شعبہ ¿ ریاضی، ڈاکٹر پریہ حسن، شعبۂ طبعیات، مانو اور محترمہ مارگیریٹا سفانوا، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (بنگلور) کی روسی زبان سے انگریزی میں ترجمہ کردہ کتاب ”Astronomy Olympiads“ (فلکیاتی اولمپیاڈس) کی رسم اجرا بھی انجام دی۔ یہ کتاب وی جی سردین نے روسی زبان میں لکھی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا جائے گا۔ اس کتاب میں فلکیاتی اولمپیاڈ کے 450 مسائل اور ان کے جامع حل دیئے گئے ہے۔ یہ کتاب اسکولی و کالج طلبہ اور علمِ فلکیات سے وابستہ پیشہ ور افراد کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔ بین الاقوامی فلکیاتی اولمپیاڈز کی تیاری کے لیے یہ کتاب ایک بہترین ذریعہ ہے۔

------------------------------ -----
اُردو یونیورسٹی میں آج ڈاکٹر محمد حمید اللہ یادگاری خطبہ
حیدرآباد ، 29 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام 30مئی 2023 کو دوسرے ڈاکٹر محمد حمید اللہ یادگاری خطبہ کا 11 بجے دن سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ مشہور مو ¿رخ پروفیسر سید محمد عزیزالدین حسین(اعزازی پروفیسر، مرکز مطالعات اردوثقافت، مانو) ”مولانا آزاد اور ان کے مذہبی افکار“ کے زیر عنوان لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔
ڈاکٹر محمد حمید اللہ شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ملتِ اسلامیہ کے نامور اسلامی اسکالر تھے،جنھوں نے اسلامی علوم کے مختلف میدانوں میں اپنی بیش بہا خدمات اور نامور نادر تحقیقات کے ذریعہ مشرق اور مغرب دونوں کو فیض پہنچایا۔ انہوں نے دنیا کی متعدد زبانوں میں قدیم اور جدید موضوعات پر قیمتی تصنیفات تیار کیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز، نے سالِ گذشتہ ڈاکٹر محمد حمیداللہ یادگاری خطبہ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔پروفیسر سید عین الحسن نے اس کا افتتاح فرمایا تھا۔ تمام خواہش مندوں سے شرکت کی گذارش ہے۔
MANUU Pr 29-05-2023.pdf