Submitted by MSQURESHI on Thu, 06/01/2023 - 16:13
مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج سری نگر میں لیکچر PressRelease

”جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحت“
مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج سری نگر میں لیکچر
حیدرآباد ، یکم جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، آرٹس و سائنس کالج برائے خواتین، سری نگر میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت لیکچر بعنوان ”جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحت: امکانات و دشواریاں“ کا آج انعقاد عمل میں آیا۔
ڈاکٹر رفعت مشتاق، اسسٹنٹ پروفیسر، کلسٹر یونیورسٹی، سری نگر و سابق طالبہ کالج نے لیکچر دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سیاحت کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی اور جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں۔ پروفیسر غضنفر علی خان، پرنسپل کالج نے صدارتی خطاب کیا۔ ڈاکٹر لنگا راج ملک، اسسٹنٹ پروفیسر نے جی 20 کا مختصر تعارف اور اس کے دائرہ کار کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر اعجاز عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔

MANUU Pr 01-06-2023.pdf