Submitted by MSQURESHI on Tue, 06/06/2023 - 10:41
اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ ماحولیات کا انعقاد | اردو یونیورسٹی میں یوگا تربیتی ورکشاپ کا افتتاح | اُردو یونیورسٹی کا ظہیرآبادکے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ ماحولیات کا انعقاد

 

حیدرآباد، 5جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت پروفیسر صدیقی محمد محمود، وائس چانسلر انچارج نے آج پودہ لگاکر عالمی یومِ ماحولیات منایا۔ پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبۂ تعلیم و تربیت، پروفیسر وقار النساءنے بھی اس موقع پر پودے لگائے۔ شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر اشونی، ڈاکٹر شمشاد بیگم، ڈاکٹر وی ایس سومی، ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر صمد تاژے، جناب جہانگیر عالم، جناب اشرف نواز، ڈاکٹر احتشام الدین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس و آئی ٹی نے ”ای ویسٹ مینجمنٹ“ کے زیر عنوان آن لائن لیکچر دیا۔ ڈاکٹر اشونی، کنوینر پروگرام نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر شمشاد بیگم، کوآرڈینیٹر نے خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر وی ایس سومی، شریک کنوینر نے شکریہ ادا کیا۔
مانو میں دوڑ برائے ماحولیات کا انعقاد

 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول آف سائنسس، کیمسٹری سیکشن کے زیر اہتمام ”دوڑ برائے ماحولیات“ کا اہتمام کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 5 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جمعہ کے دن منعقدہ اس دوڑ کے ذریعہ مانو کو پلاسٹک سے پاک کیمپس بنانے کی طلبہ اساتذہ، اراکین اسٹاف و شہریوں سے اپیل کی گئی۔ اس پیغام کو شہر حیدرآباد کے علاوہ طلبہ کے اپنے رہائشی شہروں تک پہنچایا گیا۔
پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین اسکول آف سائنسس نے اپنے خطاب میں اس سال کے موضوع ”پلاسٹک آلودگی کا تدارک“ پر گفتگو کی۔ انہوں نے ماحولیات اور انسانی صحت پر پلاسٹک کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ لوگ ماحولیات دوست طرز زندگی اپناتے ہوئے پلاسٹک کے استعمال سے مکمل طور پر بچیں۔ کوئی بھی انفرادی کوشش کرۂ ارض کی حفاظت میں ایک قدم ہوگی۔
وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمی تبدیلی، حکومت ہند شعور بیداری مشن کے طور پر بڑے پیمانے پر اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعہ عوام میں ماحول دوست رویہ کو فروغ دے رہی ہے۔

 

اردو یونیورسٹی میں یوگا تربیتی ورکشاپ کا افتتاح

 


 

حیدرآباد، 5جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، این ایس ایس سیل کے زیر اہتمام اور سنٹر فار یوگک سائنس، بنگلورو کے تعاون سے یوگا تربیتی ورکشاپ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ 2 ہفتے طویل ورکشاپ 20 جون تک جاری رہے گا۔ اس کا افتتاح پروفیسر صدیقی محمد محمود محمود، انچارج وائس چانسلر نے کیمپ کا آج سہ پہر انڈور اسٹیڈیم میں افتتاح انجام دیا۔ اس سلسلے میں 13 جون کو ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ڈاکٹر اشونی، اسوسیئٹ پروفیسر نے یوگا آسنوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ پروفیسر شکیل احمد، اسکول آف سائنسس نے سائنس اور ماحولیات کے حوالے سے یوگا پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبۂ تعلیم و تربیت نے زندگی میں یوگا کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کیا۔
پروگرام کی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر فردوس تبسم نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروفیسر محمد فریاد، کنوینر نے کارروائی چلائی ۔ ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباءو طالبات نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا۔

 

 اُردو یونیورسٹی کا ظہیرآبادکے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام
حیدرآباد، 5جون (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر نگرانی جامعہ فاطمہ نسواں، ظہیرآباد میں 2 روزہ تربیتی پروگرام کا 6 اور 7 جون 2023 کو انعقادعمل میں آرہا ہے۔ جامعہ فاطمہ نسواں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس تر بیتی پروگرام میں اردو یونیورسٹی کے ماہرین درس و تدریس کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

MANUU Pr 05-06-2023_0.pdf