Submitted by MSQURESHI on Wed, 06/21/2023 - 12:03
مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کے لیے کونسلنگ PressRelease
مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کے لیے کونسلنگ
حیدرآباد،20 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لیے 22 جون 2023ءکو 9 بجے کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی ، حیدرآباد کے بموجب کونسلنگ کے دن طلبہ کا میرٹ نمبر‘ آئی ٹی آئی کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا جائے گا۔ امیدواروں کو تنقیح کے وقت دسویں یا ایس ایس سی یا مماثل بورڈ امتحان کے مارکس شیٹ ، ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی)، بونافائڈ / کنڈکٹ سرٹیفکیٹ، کاسٹ / کیٹگری سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ کی نقول (زیراکس) کے دو سیٹ کے علاوہ 4 عدد تازہ ترین پاسپورٹ سائز فوٹو، والدین یا سرپرست کی ایک عدد فوٹو ساتھ رکھنی ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کو 60 روپئے قابل واپسی ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات 040-2008428 ، 9440692452 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
 
اُردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی میں داخلے
حیدرآباد، 20 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیاءکے تحت تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ایم اے فارسی میں داخلے جاری ہےں۔ داخلہ کے لیے درخواست فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ MANUUcoe.in/RegularAdmission پر دستیاب ہے۔ پُرکردہ درخواست فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24جولائی 2023 مقررہے۔ فیس کی ادائیگی بھی صرف آن لائن ہی ہوگی۔
ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں‘ صدر شعبہ کے بموجب ایم اے فارسی میں داخلے کے لیے فارسی‘ عربی‘ اردو سے گریجویشن یا مماثل ڈگری یا مانو سے تسلیم شدہ مدارس کے مماثل ڈگری کامیاب طلبا و طالبات ترجیحی بنیاد پر داخلہ کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈگری کامیاب طلبا وطالبات جنہوں نے دسویں یا بارہویں یا گریجویشن میں اردو بطور مضمون یا بحیثیت ذریعہ تعلیم پڑھی ہو یا مانو سے تسلیم شدہ مدرسہ سے اردو ذریعہ تعلیم سے مماثل مدرسہ کورس مکمل کیا ہو وہ بھی ایم اے فارسی میں داخلہ لے سکتے ہےں۔چار سمسٹرز پر مشتمل ایم اے فارسی کورس کا نصاب عصری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ ریسرچ (PhD)کرسکتے ہےں۔ یونیورسٹی ‘ کالج میں تدریس سے وابستہ ہوسکتے ہےں۔ نیوز سروس‘ آرکائیوز میں ملازمت کرسکتے ہےں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اعلی مشاہرہ پر خدمات انجام دے سکتے ہےں۔ اس کے علاوہ بحیثیت مترجم یا انٹرپریٹر اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاسکتے ہےں۔
داخلہ سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے پروفیسر عزیز بانو‘ ڈین اسکول آف لینگویجس (9441928045)‘ ڈاکٹر جنید احمد (8803732935) سے آفس کے اوقات کار میں ربط پیدا کریں۔
 
مانو لٹریری کلب کا تخلیق کار سے ملاقات پروگرام۔ ڈاکٹر سرفراز نواز کی شرکت
 

حیدرآباد، 20 جون (پریس نوٹ) : یونیورسٹی لٹریری کلب کی جانب سے ڈین بہبودیِ طلبہ کی سرپرستی میں 19 جون کی شام ثقافتی سرگرمی مرکز میں ”فنکار سے ملاقات“ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شبلی نیشنل کالج، اعظم گڑھ کے شعبہ انگریزی کے استاد اور مشہور اردو و انگریزی شاعر ڈاکٹر سرفراز نواز نے ادب، شاعری اور فن ترجمہ کے مختلف پہلو ¶ں پر طلبہ سے خطاب کیا اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیے۔
ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے صدارت کی۔ لٹریری کلب کے صدر ڈاکٹر فیروز عالم نے استقبالیہ خطاب میں کلب کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ایم اے انگریزی کے طالب علم فہد خلیق نے مہمان شاعر کا جامع تعارف پیش کیا۔لٹریری کلب کے جوائنٹ سکریٹری طلحہ منان نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور سکریٹری عبد المقیط کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
 
پی سلمہ خاتون کو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 20 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسکالر پی سلمہ خاتون دختر جناب پی جعفر خان کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ڈیولپمینٹ آف این افکٹیو سیمنٹک نالج بیس فور IoT ان اگریکلچر“(Development of an Effective Semantic Knowledge Base for IOT in Agriculture) ڈاکٹر مقیم احمد‘ اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 15جون 2023 کو منعقد ہوا تھا۔
 
اردو یونیورسٹی میں عالمی یوم انسداد خون کی کمی کا انعقاد
 
 
حیدرآباد،20 جون (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول آف سائنسز ‘صیغہ حیوانیات نے پیر کو عالمی یوم انسداد خون کی کمی (سکل سیل انیمیا) کے موقع پر اس تعلق سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر پی راجیش، nirman.org ‘ شعبہ صحت کے سربراہ، اور کے شیلیش بابو‘ KVR فاو ¿نڈیشن نے خون کی کمی سے پاک معاشرے کی تشکیل کے اقدامات پر لیکچر دئیے۔انہوں نے خون کی کمی سے متاثرہ افراد کے لیے اسکریننگ پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹیکنالوجی، پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین، اسکول آف سائنسز اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر پروین جہاں، صدر، زولوجی و آرگنائزنگ سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر طلباءکو بہترین زبانی اور پوسٹر پریزنٹیشن پر ایوارڈ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ بعد ازاںnirman.org کی طرف سے طلباء، ریسرچ اسکالرز اور فیکلٹی میں خون کی کمی (انیمیا) کی جانچ بھی کی گئی۔
 
 

 
MANUU Pr 20-06-2023.pdf