Submitted by MSQURESHI on Thu, 07/13/2023 - 11:02
گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم رول PressRelease

گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم رول
اردو یونیورسٹی میں سمینار۔ پروفیسر اشتیاق احمد، پروفیسر صدیقی محمد محمود و دیگر کے خطاب
حیدرآباد، 12 جولائی (پریس نوٹ)گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم رول رہا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیم و تربیت میں گنگا جمنی تہذیب پر کل ایک روزہ ورکشاپ میں افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے اس کا خیال کا اظہار کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد نے سرسید احمد خان کے مشہور قول ”ہندوستان ایک خوبصورت دلہن ہے اور ہندو او ر مسلمان اس کی دو آنکھیں“ کا حوالہ دیا۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول برائے تعلیم و تربیت نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ہندوستان کی انفرادیت اورخوبصورتی پر روشنی ڈالتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب ماضی، حال اور مستقبل کے متعلق گفتگو کی۔
پہلے ٹکنیکل سیشن میں پروفیسر شگفتہ شاہین،او ایس ڈی I نے گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں تعلیم کے کردار پر گفتگو کی۔ پروفیسر ایم وی رام کمار رتنم، پروفیسر جے وی مدھوسدن، ڈاکٹر ٹی سیموئل پیکم، پروفیسر علیم اشرف جائسی، پروفیسر ایم ونجا، پروفیسر گلفشاں حبیب، ڈاکٹر سید محمود کاظمی تکنیکی سیشنس کے مقررین میں شامل تھے۔
پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ نے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر رضاءاللہ خان ، پروفیسر وقار النساءنے اختتامی اجلاس میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ پروفیسر شاہین الطاف شیخ، ڈاکٹر فیروز عالم اور ڈاکٹر محمد اطہر حسین نے تین متوازی تکنیکی سیشنس کی صدارت کی۔
ڈاکٹر اشونی سمینار کوآرڈینیٹر تھے جبکہ ڈاکٹر وی ایس۔ سومی شریک کو آرڈینیٹر۔کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر اختر پروین، ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر صمد تاژے وڈاکائل، ڈاکٹر جرار احمد، ڈاکٹر ام سلمہ، اور ڈاکٹر بی بھاگیما شامل ہیں۔سمینار میں مجموعی طور پر 61 مقالے پیش کیے گئے۔

MANUU Pr 12-07-2023.pdf