Submitted by MSQURESHI on Mon, 07/24/2023 - 11:06
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں ریگولر کورسس میں داخلے۔آخری تاریخ میں 30 جولائی تک توسیع PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں ریگولر کورسس میں داخلے۔آخری تاریخ میں 30 جولائی تک توسیع
حیدرآباد، 23 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنؤ و سری نگر میں ریگولر کورسس میں میرٹ کی اساس پر داخلے کی آخری تاریخ میں 30 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ 31 جولائی اور یکم اگست کو فارم کی ایڈیٹنگ کی جاسکتی ہے۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ پہلے 24 جولائی تھی۔
میرٹ کی اساس کے کورسز میں ایم اے (اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، ایم اے صحافت و ترسیل عامہ ، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ، نباتیات، حیوانیات)، ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ) ، ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) ، پی جی ڈپلوما اِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی)، پی جی ڈپلوما پروگرام (جز وقتی) (فنکشنل اردو ، ہندی اور ٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوما پروگرام (جزوقتی ) (تحسین غزل، عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی اور اسلامک اسٹڈیز)، سرٹیفکیٹ پروگرام (جز وقتی) (اردو، مہارت عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی) میں شامل ہیں۔
درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کےلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔
اسی دوران ، بی ایڈ فاصلاتی کورس میں داخلہ کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

MANUU Pr 23-07-2023.pdf