مانو میں ایف آئی پی کا اختتام۔ پروفیسر سنیم فاطمہ و دیگرکا خطاب
مانو میں ایف آئی پی کا اختتام۔ پروفیسر سنیم فاطمہ و دیگرکا خطاب
PressRelease
سرگرمی کے ذریعہ سیکھیں اور سکھائیں
مانو میں ایف آئی پی کا اختتام۔ پروفیسر سنیم فاطمہ و دیگرکا خطاب
حیدرآباد، یکم اگست (پریس نوٹ)اپنے طالب علموں کی ذہن سازی کریں۔سرگرمی کے ذریعہ سیکھیں اور سکھائیں۔ کلاس روم کے اندر اور باہر خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز موجود ہیں ۔ اسے اپنے لیے نتیجہ خیز طریقے سے استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر یو جی سی مرکز برائے انسانی وسائل نے آج فیکلٹی انڈکشن پروگرام کے اختتامی اجلاس میں کیا۔ یہ پہلا فیکلٹی انڈکشن پروگرام ہے جو 3 جولائی سے آن لائن موڈ میں منعقد کیا گیا۔
ایک مہینہ طویل پروگرام میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹرا، کرناٹک اور اڈیشہ سے 50شرکاءنے حصہ لیا۔ فیکلٹی انڈکشن پروگرام کو پہلے اورینٹیشن پروگرام کہا جاتا تھا جو آج نو تقرر شدہ تمام اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے ملازمت کے پہلے 4 سال کے اندر مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس میں نو تقرر شدہ اساتذہ کو کلاس روم تدریس، طلبہ کی نفسیات، علمی تحریر، ادبی سرقہ اور تعلیمی سالمیت وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے۔
ابتداءمیں این ای پی پر لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر جینتی داس، یونیورسٹی آف کلکتہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مالیہ میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ ڈراپ آؤٹ کی شرح کو روکنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔پروگرام میں مختلف جامعات کے ریسورس پرسنس نے لیکچردیے۔ شرکاءشیخ تمنا، سوپاری پون کمار، نرسنگو کوٹیا نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے 95 اجلاسوں میں 54 ریسورس پرسنس نے خطاب کیا۔