Submitted by MSQURESHI on Wed, 08/02/2023 - 16:34
PRO Office Image مانو میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس میں ایم ٹیک و بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی کی آخری تاریخ میں توسیع PressRelease

مانو میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس میں ایم ٹیک و بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی کی آخری تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 2 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ایم ٹیک - سی ایس ای (آرٹیفیشیل انٹیلی جنس اینڈ مشین لرننگ) اور فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ حیدرآباد کیمپس میں شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت پارٹ ٹائم اسپانسرڈ / سیلف فینانس پروگرام ایم ٹیک - سی ایس ای (اے آئی و ایم ایل) اور سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کیمپس میں سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ عمومی ہدایات و اہلیت کی جانکاری یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے

admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔


مانو ، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام پرنس شہامت جاہ سالانہ یادگاری خطبے کا اعلان


 

حیدرآباد، 2 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہر سال 18 جنوری کو پرنس شہامت جاہ یادگاری خطبہ منعقد کیا جائے گا۔پروفیسر شاہد نوخیز، ڈائرکٹر مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کی اطلاع کے مطابق راجکماری اندرا دیوی دھن راج گیر نے پرنس شہامت جاہ کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہارکیا ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ مرکزمطالعاتِ اردو ثقافت، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سالانہ میموریل لیکچر کا انعقاد کیاجائے گا۔ راجکماری اندرا دیوی دھن راج گیر نے کہا کہ وہ اس کار خیر کے لیے مرکز کے اکاﺅنٹ میں انڈومینٹ (وقف) کی شکل میں ایک رقم مختص کر دیں گی جس سے ہر سال موصوف کے یومِ ولادت (18جنوری 1955ء) کے موقع پر ایک میموریل لیکچر کا اہتمام کیا جائے گا۔ شہامت جاہ کی شخصیت ایک اردو دوست کی تھی ۔ انہیں اپنے دادا میر عثمان علی خاں اور والد معظم جاہ شجیع کی طرح شعر و ادب سے بے حد لگاو تھا۔وہ اردو شعراءاور شعروادب کی سرپرستی کرتے تھے۔ راجکماری اندرا دیوی دھن راج گیر، راجہ دھن راج گیر کی صاحبزادی ہیں۔ یہ خاندان علم نوازی ، کشادہ ظرفی اور معارف پروری کے لیے مشہور و معروف ہے ۔ محترمہ نے مختلف دانش گاہوں میں متعدد انڈومینٹ لیکچر، سمینار، ورکشاپ اور مخطوطات کی ترتیب و تدوین اور ترویج و اشاعت کا اہتمام کرتی رہی ہیں۔

 

اردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز میں پرانے طلبہ کو دوبارہ داخلہ کی سہولت
حیدرآباد، 2اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے یو جی، پی جی ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسس کے (2005 اور بعد کے سالانہ موڈ ) کے لیے دوبارہ داخلہ (جسے پہلے دوبارہ رجسٹریشن کہا جاتا تھا) کے لیے فیس کی ادائیگی کا پورٹل 10 اگست 2023 تک کھلا رہے گا۔ پروفیسر محمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب طلبہ دیرانہ فیس 1000 روپئے کی ادایگی کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فارم بھرنے سے قبل یونیورسٹی کی دوبارہ داخلہ کی پالیسی کا مشاہدہ کریں۔ یونیورسٹی کی سلور جوبلی دوبارہ داخلہ مہم برائے آتم نربھر بھارت کے مطابق، ایسے طلبہ سے دوبارہ داخلہ فیس نہیں لی جائے گی جن کی زیادہ سے زیادہ مدت 2020 تا 2022 کے دوران آتی ہو اور جنہوں نے وبائی صورت حال کے باعث اپنا کورس وقت پر مکمل نہ کیا ہو۔
مزید، ایسے طلبہ کو امتحانات میں شرکت کے لیے (دوبارہ داخلہ لیے بغیر) اضافی وقت فراہم کیا جائے گا جن کے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ مدت 2020 تا 2022 کے دوران آتی ہو۔ ایسے طلبہ کے لیے توسیع شدہ مدت دسمبر 2024 رہے گی۔ نیز، 2005-06 بیچ کے طلبہ (غیر CBCS، سالانہ موڈ) کو پرانے نصاب میں دسمبر 2023 یا اس سے پہلے پروگرام مکمل کرنے کا ایک بار موقع فراہم کیا جائے گا۔ پروگرامس اور فیس سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔

 

MANUU Pr 02-08-2023.pdf