Submitted by MSQURESHI on Wed, 08/09/2023 - 11:03
اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسس میں داخلے PressRelease
اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسس میں داخلے
ایم اے، یوجی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس دستیاب
حیدرآباد، 8 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔
پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب اس سال دو نئے کورسس ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم (ڈپلوما ان ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن) اور اسکول کی قیادت و انتظام (اسکول لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ) کا آغاز کیا گیا ہے۔
فاصلاتی طرز پر داخلے کے کورسز میں ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے ، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسس)، ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم اور اسکول کی قیادت و انتظام)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) شامل ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری 25 اگست ہے۔ سبھی پروگراموں کے لیے فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde کے داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں۔مندرجہ بالا پروگرامس میں داخلے کے لیے درخواست فارم پراسپکٹس 2023-24 کے مطابق دی گئی رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرنا ہوگا اور اسناد کی تصدیق کے بعد پروگرام فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (2208&2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی،کولکتہ ،بنگلور، ممبئی ،پٹنہ، دربھنگہ، سری نگر ،رانچی، امراوتی، حیدرآباد، جموں ، نوح، ورانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل/سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔
 
 
سماجی علوم کی معنویت برقرار رکھنے اختراعی پہلو کی ضرورت
اردو یونیورسٹی میں ایچ آر ڈی سی پروگرام کا افتتاح۔ پروفیسر کانچا ایلیہ کا خطاب
 
 
 
حیدرآباد، 8 اگست (پریس نوٹ) موجودہ دور میں سماجی علوم کی معنویت کو برقرار رکھنے کے لیے اس میں اختراعی پہلو شامل کیا جائے۔ ہم مغربی فلسفے کے بارے میں ہندوستانی فلسفے سے زیادہ جانتے ہیں۔ مغرب میں تربیت یافتہ ماہرین تعلیم نے ہندوستانی تدریسی طریقوں کے بجائے زیادہ تر تدریس کے مغربی طریقوںکو اپنایا۔ہندوستانی سماجی علوم کا نظام جو مغرب پر منحصر ہے ہندوستانی تدریسی روایات سے باخبر نہیں ہے۔
پروفیسرکانچا ایلیہ، سابق ڈائرکٹر البیرونی مرکز برائے مطالعاتِ سماجی علیحدگی و اشتمالی پالیسی، مانو نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یو جی سی مرکز برائے فروغ انسانی وسائل میں سیاسیات و نظم و نسق عامہ کے ریفریشر کورس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
ابتداءمیں پروفیسر افروز عالم، صدر شعبۂ سیاسیات نے کہا کہ سماجی علوم کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چیلنج کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ پروفیسر کنیز زہرہ، صدر شعبۂ نظم و نسق عامہ نے کہا کہ حکمرانی اور حکمرانی کے مسائل ہمیشہ تغیر پذیر رہتے ہیں۔ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے خیر مقدمی خطاب کیا۔ 
 

مانو میں ’تعلیم برائے پائیدار ترقی‘ پر تربیتی پرو گرام
حیدرآباد، 8 اگست (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے”تعلیم برائے پائیدار ترقی“ (Education for Sustainable Development) پر 5 روزہ آن لائن تربیتی پروگرام 28 اگست تا یکمستمبر 2023کو منعقد ہو گا۔ یہ تربیتی پروگرام قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/eCKe4Lx1kYr6brRe8 رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ پروگرام کے اختتام پر سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاس دیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
MANUU Pr 08-08-2023.pdf