ڈاکٹر حسن الدین احمد کی ترجمہ نگاری کے موضوع پر رحمت اللہ کو پی ایچ ڈی
PressRelease
جدو جہد آزادی کے دوران شاعری نے عوام کی حوصلہ افزائی کی
اردو یونیورسٹی میں کتابوں کی نمائش کا پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں افتتاح
اردو یونیورسٹی میں کتابوں کی نمائش کا پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد، 14اگست (پریس نوٹ) جدو جہد آزادی کے دوران عوام کی حوصلہ افزائی میں شاعری نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ آج ایک ایسی متنوع سوسائٹی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو اپنے اختلافات کے باوجود اتحاد قائم رکھے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج یہاں ”ہندوستان کی جدو جہد آزادی“ کے موضوع پر کتابوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اِن خیالات کا اظہار کیا۔ ملک کے 77 ویں یومِ آزادی کے جشن کے طور پر سید حامد سنٹرل لائبریری نے کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین مجاہدین آزادی کے پوسٹرس کی بھی نمائش کی گئی جو 18 اگست تک جاری رہے گی۔
پروفیسر عین الحسن نے طلبہ میں شعور بیداری کے لیے تاریخی مواقع کا ذکر کیا اور کہا کہ مجاہدین آزادی کے ادبی سرمائے بالخصوص مہاتما گاندھی، مولانا ابوالکلام آزاد، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار پٹیل، بی آر امبیڈکر، مولانا محمد علی جوہر، بھگت سنگھ اور دیگر اہم ترین مجاہدین آزادی کے ادب پاروں کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ سماجی فلاح و بہبود کی خاطر یونیورسٹی کو ایک عالمی سطح کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے ایک اور مرتبہ عہد کریں۔
مہمانِ اعزازی پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے کہا کہ کچھ کتابوں نے تقسیم کے المیہ کی یاددہانی کرائی ہے جس میں ہندوستان کو ایک قوم کے طور پر بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ڈاکٹر اختر پرویز، لائبریرین نے شکریہ ادا کیا۔ بڑی تعداد میں اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
اُردو یونیورسٹی میں آج یومِ آزادی تقریب

حیدرآباد، 14اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ملک کی 77 ویں یومِ آزادی تقریب کا ہر گھر ترنگا پروگرام کے حصہ کے طور پر ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے تحت اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر 15 اگست کو صبح 9:30 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرائیں گے اور یوم آزادی پیام دیں گے۔اس موقع پر طلبہ حب الوطنی پر مبنی نغمے پیش کریں گے۔
یومِ آزادی تقریب کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
یومِ آزادی تقریب کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر حسن الدین احمد کی ترجمہ نگاری کے موضوع پر رحمت اللہ کو پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 14اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبۂ مطالعاتِ ترجمہ کے اسکالر رحمت اللہ کے ولد کے محبوب صاحب کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ڈاکٹر حسن الدین احمد کی ترجمہ نگاری کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ“ پروفیسر خالد مبشر الظفر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 27 جون کو منعقد ہوا۔
MANUU Pr 14-08-2023.pdf