Submitted by MSQURESHI on Thu, 08/24/2023 - 19:15
اردو یونیورسٹی میں وکرم جیت رائے کا آئی ایم سی نالج سیریز انرچمنٹ لیکچر PressRelease

جی20 ممالک شاہکار سنیما تخلیق کرسکتے ہیں
اردو یونیورسٹی میں وکرم جیت رائے کا آئی ایم سی نالج سیریز انرچمنٹ لیکچر

 

حیدرآباد، 22 اگست (پریس نوٹ) G20ممالک اپنی متنوع قوتوں کا فائدہ اٹھاکر سنیما کے شاہکار تخلیق کرسکتے ہیںجو عالمی سطح پر ناظرین میں مقبول ہوں۔ وسائل، ہنر اور مہارت کو یکجا کرکے، مشترکہ تخلیقات، ثقافتی تقسیم کو ختم کرنے اور جغرافیائی حدود سے ماورا کہانیوں کو سنیما کا جامہ پہنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام نالج سیریز انرچمنٹ لیکچر کے تحت جناب وکرم جیت رائے، سابق صدر نشین، فلم فیلسیٹیشن آفس، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا، حکومت ہند نے آج یہاں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ”G20 ممالک میں فلموں کی مشترکہ تیاری کے امکانات“ کے زیر عنوان معلوماتی لیکچر دیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے صدارت کی۔
عالمی تفریحی منظرنامے کا تیزی سے ارتقاءہو رہا ہے۔ لیکچر میں اس کے بے پناہ امکانات کے حوالے سے G20 ممالک کے امکانی اشتراک پر روشنی ڈالی گئی۔
پروفیسر عین الحسن نے فلموں کی تیاری اور ان کی ثقافتی بنیادوں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد امتیاز عالم، ریسرچ آفیسر نے کارروائی چلائی اور جناب عامر بدر، پروڈیوسر نے شکریہ ادا کیا۔

 

 
پیرامیڈکس، ٹکنالوجسٹ اور ڈاکٹر کے درمیان رابطہ
مانو میں بی ووک طلبہ کے ورکشاپ کا انعقاد۔ پروفیسر تھپل وینکٹیش کا خطاب

 

حیدرآباد، 22 اگست (پریس نوٹ) پیرامیڈیکس عوامی حلقوں میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ٹکنالوجسٹ اور ڈاکٹروں کے درمیان رابطہ کا کام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر تُھپِل وینکٹیش، پروفیسر ایمریٹس، سینٹ جانس میڈیکل کالج، بنگلور کے نے کل بطور مہمان خصوصی اسکول برائے سائنسی علوم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور فاو ¿نڈیشن فار کوالٹی انڈیا (FQI) کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں کیا۔ وہ ایک روزہ ورکشاپ اور تربیتی پروگرام ”میڈیکل لیبارٹریوں میں کوالٹی کنٹرول کے بارے میں آگاہی“ کے افتتاحی اجلاس میں بی ووک میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کو الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی شروع کرنی چاہیے۔ انہوں نے ا سکول آف سائنسز کو مشورہ دیا کہ وہ میڈیکل بائیو کیمسٹری/ پیتھالوجی/ مائکروبائیولوجی اور ریڈیولاجی کورسز میں پی ایچ ڈی کے لیے کوششوں کا آغاز کریں۔
ڈاکٹر تھپل وینکٹیش، جو ایف کیو آئی کے چیف ایگزیکٹو ڈائرکٹر اور نیشنل ریفرل سینٹر فار لیڈ پروجیکٹس ان انڈیا (NRCLPI) کے ڈائرکٹر بھی ہیں اور ہندوستان کے ”لیڈ مین“ کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، نے مطلع کیا کہ مانو پہلی مرکزی یونیورسٹی ہے جس نے ایف کیو آئی کے تعاون سے اس قسم کی ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا ہے۔پروفیسر ایچ علیم باشا، انچارج ڈین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروفیسر ایس مقبول احمد، نوڈل آفیسر، بی ووک پروگرامس نے مہمان مقررین کا تعارف کرایا اور یونیورسٹی کے زیر انتظام پیرا میڈیکل کورسز کے بارے میں بتایا۔جناب محمد خواجہ معین الدین نے پروگرام کی نظامت کی اور جناب ایس ڈی رضوان نے شکریہ اداکیا۔
بعد ازاں، ڈاکٹر تھپل وینکٹیش اور جناب سید اسحاق احمد، منیجنگ ڈائرکٹر بائیو میڈیکا، حیدرآباد نے تکنیکی سیشن میں میڈیکل لیبارٹریوں میں معیار کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

MANUU Pr 22-08-2023.pdf