مانو میں ریفریشر کورس کا اختتام۔ پروفیسر بی وی مرلیدھر و دیگر کے خطاب
حیدرآباد، 21 اگست (پریس نوٹ) علم سیکھیں اور اسے طلبہ میں منتقل کریں۔ ایسی ٹیکنالوجیز موجود ہیں جو آپ کے کام میں مخل ہوں گی لیکن ان سے استفادہ کریں، اور اپنے آپ کو فکری طور پر تازہ دم کرنے کے لیے اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار پرفیسر بی وی مرلیدھر، شعبہ ¿ نظم و نسق عامہ و سیاسیات، سری وینکٹیشورا یونیورسٹی، تروپتی نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی۔ مرکز فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی) کے زیر اہتمام منعقدہ ریفریشر کورس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریفریشر کورس کا 8 اگست کو آغاز ہوا تھا۔ کورس میں یونیورسٹی آف حیدرآباد، عثمانیہ یونیورسٹی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنسس و دیگر اداروں کے ماہرین ریسورس پرسنس تھے۔
ابتداءمیں پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ سیاسیات نے کہا کہ ریفریشر کورسس جسم اور ذہن کو تازگی اور قوت بخشتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب اساتذہ کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے مضمون کے میدان میں کیا ہو رہا ہے ۔ راست لیکچر زیادہ مفید ہوتے ہیں۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا کہ کئی مختصر مدتی کورسس منصوبے میں شامل ہیں جنہیں آف لائن موڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ برادری کے لیے بہترین تربیتی کورس فراہم کرنے کے عہد پر کاربند ہیں۔ دو ہفتے طویل ریفریشر کورس میں ملک بھر سے اساتذہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاءڈاکٹر بھیم بہادر سبا، ڈاکٹر انڈم مدھو سدن ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ مانو کے یو جی سی - ایچ آر ڈی سی کو ملک کا تیسرا بہترین ایچ آر ڈی سی قرار دیا گیا ہے۔
رابعہ تحسین کو زوالوجی میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 21 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول برائے سائنسی علوم (حیوانیات ]زوالوجی[شعبہ ) کی اسکالر رابعہ تحسین دختر جناب محمد تاج الدین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”رول آف جینیٹک ویرینٹس آف فورک ہیڈ باکس P3 جین (3' یو ٹی آر) ان برونشیل استھما: اے ساﺅتھ انڈین اسٹڈی“ پروفیسر پروین جہاں، مانو، نگران اور ڈاکٹر شرون کمار جی، گورنمنٹ اینڈ جنرل چیسٹ ہاسپٹل، ایرہ گڈہ، حیدرآباد ، شریک نگران کے تحت مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 27جولائی کو منعقد ہوا تھا۔
مانو میں ترکی سرٹیفکیٹ کورس میں داخلے
حیدرآباد، 21 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاءمیں تعلیمی سال 2023-24 سے ترکی زبان میں سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کے بموجب اس جز وقتی (پارٹ ٹائم) کورس کے لیے10+2 یا کسی مسلمہ ادارے سے اس کے مماثل کورس کامیاب طلبہ داخلہ کے اہل ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ آن لائن پُر کردہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441928045 یا 9844963518 پر اوقات کار میں رابطہ