Submitted by MSQURESHI on Sat, 08/26/2023 - 09:45
مانو میں سول سروسس امتحانات کی مفت کوچنگ PressRelease

مانو میں سول سروسس امتحانات کی مفت کوچنگ
حیدرآباد، 25 اگست (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، سول سروسس ایگزامنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای- آر سی اے) میں سول سروسس (پریلمنری) امتحان 2024 کی مفت کوچنگ ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4ستمبر ہے۔
ڈاکٹر ایچ علیم باشا، ڈائرکٹر انچارج اکیڈیمی کے بموجب خواہشمند امیدوار جن کا تعلق اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین زمروں سے ہے http://surl.li/jtiru پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ (صرف ملٹی پل چوائس) کا 17 ستمبر کو اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ 16 اکتوبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔ عمومی سوالات کے لیے موبائل نمبرات 6303582771/ 9441428108/ 8374627871 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

 

press25.pdf