Submitted by MSQURESHI on Thu, 08/31/2023 - 10:25
Press Release: National Sports Day observed at MANUU PressRelease

اردو یونیورسٹی میں قومی یومِ کھیل کود کا انعقاد
حیدرآباد، 30 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں نظامت کھیل کود و جسمانی صحت کے زیر اہتمام 29 اگست کو ہاکی کے مایاناز کھلاڑی میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش کے موقع پر قومی یومِ کھیل کود (این ایس ڈی) کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کا موضوع ”کھیل کود ایک جامع اور فٹ سماج کے فروغ کا وسیلہ“ تھا۔
طلباءو طالبات اور اسٹاف اراکین(مرد و خواتین) کے لیے 100 میٹر دوڑ اور اسٹاف کے بچوں کے لیے” لیمن ریس“ کا دھیان چند گراونڈ پراہتمام کیا گیا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے اول، دوم اور سوم آنے والوں میں میڈل تقسیم کیے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر عبدالعظیم، صدر نشین (گیمس اینڈ اسپورٹس کمیٹی)، ڈاکٹر یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک؛ نظامت کھیل کود سے ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، ڈاکٹر فردوس تبسم، اسسٹنٹ پروفیسر، ایجوکیشن؛ ڈاکٹر جے راجیش، اسسٹنٹ ڈائرکٹر؛ ڈاکٹر محمد حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ؛ کوچس اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ، طلبہ اور اسٹاف کے اراکین خاندان بھی موجود تھے۔

MANUUPr30-08-2023.pdf