حیدرآباد اور لکھنو میں مانو کے فیشن ٹیکنالوجی کورسس ۔ 31 اگست آخری تاریخ
حیدرآباد، 29 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔ حیدرآباد کیمپس میں فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنو کیمپس میں فیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسس دستیاب ہیں۔ عمومی ہدایات و اہلیت کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے admissionsregular@manuu.eduin پر ای میل کریں۔
محمد عارف کو اردو میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 29 اگست (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر محمد عارف کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”آزادی کے بعد اردو میں طویل نظم نگاری کا تنقیدی تجزیہ“ نگراں ڈاکٹر احمد خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، مرکز مطالعات اردو ثقافت اور معاون نگراں پروفیسر محمد فاروق بخشی، سابق صدر، شعبہ اردو کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 17 جولائی 2023 کو منعقد ہوا تھا۔
MANUU Pr 29-08-2023.pdf