مانو میں فلکیاتی مواد کے تجزیہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ
حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ ریاضی و شعبۂ طبیعیات اور انٹر یونیورسٹی سنٹر فار ایسٹرو فزکس (آئی یو سی اے اے) کے زیر اہتمام ”پائیتھان کے ذریعہ فلکیاتی مواد کا تجزیہ“ (Astronomy Data Analysis with Python) (ADAP23) کا 5 تا 8 ستمبر 2023 چار روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس 5 ستمبر کو 9:30 بجے صبح سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر پریہ حسن، کنوینر ورکشاپ کے بموجب محترمہ مارگریٹا سفانووا، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس، بنگلور کا افتتاحی خطاب ہوگا۔ پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین اسکول برائے سائنسی علوم بھی خطاب کریں گے۔ پروفیسر سید نجم الحسن، شعبۂ ریاضی ، شریک کنوینر ہیں۔ پروگرام کی آن لائن لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔
مانو میں سول سروسس امتحانات کی مفت کوچنگ
حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، سول سروسس ایگزامنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای- آر سی اے) میں سول سروسس (پریلمنری) امتحان 2024 کی مفت کوچنگ ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4ستمبر ہے۔
ڈاکٹر ایچ علیم باشا، ڈائرکٹر انچارج اکیڈیمی کے بموجب خواہشمند امیدوار جن کا تعلق اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین زمروں سے ہے https://docs.google.com/forms/
MANUU Pr 01-09-2023.pdf