Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/04/2023 - 16:16
اردو یونیورسٹی میں آج یومِ اساتذہ لیکچر PressRelease

اردو یونیورسٹی میں آج یومِ اساتذہ لیکچر
حیدرآباد، 4 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام سابق صدر جمہوریۂ ہند ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ اساتذہ کا 5 ستمبر 2023 کو 11:00 بجے دن آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر بی جے راﺅ، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف حیدرآباد ”سب کے لیے تعلیم“ کے موضوع پر یومِ اساتذہ لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈین اسکول و کنوینر کے بموجب پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I؛ پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II خطاب کریں گے ۔ پروفیسرعلیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ دیکشارمبھ (طلبہ تعارفی پروگرام) کا تعارف پیش کریں گے۔ پروفیسر ایم ونجا خیر مقدم کریں گی۔ پروفیسر شاہین الطاف شیخ، صدر شعبۂ تعلیم و تربیت و کوآرڈینیٹر شکریہ ادا کریں گی۔ پروگرام کا یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

MANUU Pr 04-09-2023.pdf