Submitted by MSQURESHI on Thu, 09/07/2023 - 16:40
PRO Office Image مانو میں این سی ای ٹی کامیاب طلبہ کے انٹگریٹیڈ بی ایڈ کورسس میں داخلے PressRelease

مانو میں این سی ای ٹی کامیاب طلبہ کے انٹگریٹیڈ بی ایڈ کورسس میں داخلے
حیدرآباد، 7 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 4 سالہ انٹگریٹیڈ بی اے بی ایڈ، بی ایس سی بی ایڈ اور بی کام بی ایڈ (سیکنڈری) کورسس میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے زیر اہتمام نیشنل کامن انٹرنس ٹسٹ (این سی ای ٹی) 2023 میں رجسٹریشن کے دوران اردو یونیورسٹی کو منتخب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہو، وہ 11 تا 18 ستمبر یونیورسٹی کے ویب پورٹل https://manuucoe.in/RegularAdmission/ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب آن لائن فارم کی خانہ پُری کے وقت اردو کا ثبوت (دسویں یا بارہویں سطح پر اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہو یا اردو کو ایک مضمون کے طور پر پڑھا ہو یا مماثل مدرسہ کورس کامیاب کیا ہو )، دسویں اور بارہویں کے مارکس شیٹ، این سی ٹی ای کا نتیجہ وغیرہ اپلوڈ کرنا ہوگا۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ 20 ستمبر کو اسناد کی تنقیح ہوگی، 21 اور 22 ستمبر کو فیس داخل کی جاسکتی ہے اور 25 ستمبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔

----------------------------------------------

 

 اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے لسانی فروغ پر آن لائن پروگرام
حیدرآباد، 7 ستمبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے لینگویج ڈیولپمنٹ فیکلٹی انڈکشن پروگرام آن اڈوانسڈ پیڈاگوگیس (Language Development FDP on Advanced Pedagogies) پر دو ہفتہ طویل آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 9 تا 21 اکتوبر منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے (Rs.500) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی لنک پر ادا کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/9m4oK3RNdbT1GzPE6 رجسٹریشن فیس ادا کر تے ہوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ اساتذہ کو ای۔سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

MANUU Pr 07-09-2023.pdf