اردو یونیورسٹی میں صنفی حساسیت پر کورس کا اختتام
حیدرآباد، 11 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی مرکز فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی) کے زیر اہتمام ”صنفی حساسیت “ کے موضوع پر مختصر مدتی کورس کا 9 ستمبر کو اختتام عمل میں آیا۔ ایک ہفتہ طویل پروگرام اساتذہ میں صنفی حساسیت پیدا کرنے کے لیے یو جی سی کی پہل کا حصہ تھا۔ اس کا مقصد مرد و خواتین کی سماجی ہم آہنگی اور صنفی تشدد پر اساتذہ میں تنقیدی نقطۂ نظر پیدا کرنے میں مدد کرنا تھا۔
کورس میں متعدد مسائل جیسے کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کی نشاندہی ، جنسی ہراسانی سے مقابلے کے طریقے، کلاس روم میں شمولیتی طریقہ ¿ کار، ہندوستان کی انتخابی سیاست میں خواتین کا رول، مقبول سنیما میں خواتین، تشدد کو دیکھنے کے صنفی نقطۂ نظر پر روشنی ڈالی گئی۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد ، ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنسس اور اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے ریسورس پرسن کے طور پر شرکت کی۔ تلنگانہ، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے 21 شرکاءجن میں زیادہ تر اسسٹنٹ پروفیسرس تھے نے کورس مکمل کیا۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ شرکاءاپنے میدان کی تازہ ترین تبدیلیوں سے واقفیت حاصل کرسکیں۔
کورس میں شریک جناب جی نارائن، اسسٹنٹ پروفیسر معاشیات، گورنمنٹ ڈگری کالج، سنگا ریڈی نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کے مرکز میں یہ میرا دوسرا پروگرام ہے۔ یہ پروگرام میرے لیے چشم کشا رہا۔ میں یہاں سیکھی گئی قدروں کو کلاس روم میں فروغ دینے کی کوشش کروں گا۔
اردو یونیورسٹی میں صنفی حساسیت پر کورس کا اختتام
PressRelease