Submitted by MSQURESHI on Tue, 09/19/2023 - 20:11
مانو میں آئی ٹی آئی کی تکمیل پر طلبا میں اسناد کی تقسیم PressRelease
مانو میں آئی ٹی آئی کی تکمیل پر طلبا میں اسناد کی تقسیم
      
 
حیدرآباد، 19ستمبر(پریس نوٹ) ہنر کو سامنے لانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو جاننا اور فروغ دینا چاہیے۔ اپنے کمال اور ہنر کا اظہار اور اس کی پیش کش بھی ضروری ہے تاکہ دیگر افراد بھی اس سے ترغیب حاصل کر سکیں۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے 17 ستمبر کو مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد کے کامیاب طلبا میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ یومِ وشواکرما کے جشن کے ایک حصے کے طور پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر نے کامیاب طلباءمیں اسناد تقسیم کیے۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ یونیورسٹی میں اردو بولنے والے بہت سے طلباءکو مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ صنعت کے میدان کے لیے تیار ہو سکیں۔ اس طرح مانو کے قیام کا مقصد پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہNEP-2020 مادری زبان میں مہارت کی ترقی پر زور دیتا ہے۔ طلباءکو مشورہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ جو سیکھتے ہیں اسے زندگی میں نافذ کریں۔
پروفیسر عبدالواحد، ڈین ،اسکول برائے ٹکنالوجی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جناب بھکشاپتی، انسٹرکٹر ڈرافٹس مین سِول نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وی ٹی سی آئی ٹی آئی کے اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 

 

مانو آئی ٹی آئی دربھنگہ میں تقسیم اسناد کی تقریب
 

حیدرآباد، 19ستمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، آئی ٹی آئی دربھنگہ میں 17ستمبر کو آئی ٹی آئی کامیاب طلباءکے لیے تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر شمس الرحمن، پرنسپل نے کامیاب طلباءمیں اسناد تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی۔ تقریب میں ٹریڈ پلمبر انسٹرکٹرز۔جناب محمد کمال حسن اور جناب محمد آصف اور ٹریڈ الیکٹریشین انسٹرکٹرز محترمہ آسیہ پروین اور جناب محمد زاہد حسنین اور دیگر افراد موجود تھے۔
واضح رہے کہ مانو آئی ٹی آئی دربھنگہ NCVT سے منسلک ہے اور اس ادارے میں 2 سالہ الیکٹریشن اور ایک سالہ پلمبر ٹریڈ کی تربیت مفت دی جاتی ہے۔ اس ادارے کا نتیجہ 100% رہا ہے۔
 

 

اردو یونیورسٹی میں پروفیسر اشرف رفیع کا توسیعی لکچر

حیدرآباد، 19ستمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ فارسی و مطالعات وسط یشیاءکے زیر اہتمام 20ستمبر 11.30 بجے دن کانفرنس ہال، اسکول آف لینگویجز میں توسیعی لکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اردو ادب کی معروف محقق، نقاد، ادیب و شاعر پروفیسر اشرف رفیع، سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی اردو پر فارسی کے اثرات کے عنوان سے توسیعی خطبہ پیش کریں گی۔ پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول آف لینگویجس، مانو مہمانان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، کنوینر و صدر شعبہ نے اہل ذوق سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
 

 

 

 

Certificate Distribution Ceremony for MANUU ITI students.pdf