Submitted by MSQURESHI on Wed, 09/20/2023 - 10:54
طلبہ کو مختلف زبانوں میں مہارت حاصل کرنے کا مشورہ PressRelease

طلبہ کو مختلف زبانوں میں مہارت حاصل کرنے کا مشورہ
مانو ، شعبہ تعلیم و تربیت میں یومِ ہندی کا انعقاد۔ پروفیسر اشتیاق احمد و دیگر کے خطاب
حیدرآباد، 15 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام کل شعبہ کے آڈیٹوریم میں یوم ہندی منا یا گیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈین، اسکول برائے تعلیم و تربیت نے صدارت کی۔
پروفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی کس طرح ہندی زبان میں بھی انتظامی کام انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے سرکاری زبان کے نفاذ کے میدان میں یونیورسٹی کی کاوشوں اور کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ بطور خاص پارلیمانی کمیٹی کے یونیورسٹی کے حالیہ دورہ کا ذکر بھی کیا۔ انہوں طلبہ کومشورہ دیا کہ وہ مادری زبان کے علاوہ دیگر زبانوں پر بھی دسترس حاصل کریں۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈین نے صدارتی خطبہ میں قومی تعلیمی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیااور کہا کہ ڈیجیٹل دور میں دیگر زبانوں کے سیکھنے کا عمل آسان ہوگیا ہے اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ ان سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر زبانوں کوسیکھیں۔
”ڈیجیٹل دور میں ہندی کا بھوشیہ (مستقبل)“ موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد فریاد، ڈین و صدر ترسیل عامہ و صحافت نے کہا کہ ہندی کا مستقبل بہت روشن ہے اور ہندی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کے طور پر بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی یافتہ دورمیں طلبہ کا تابناک مستقبل ایک سے زائد زبانوں کے سیکھنے میں پنہاں ہیں۔ پروفیسر کرن سنگھ اتوال، شعبہ ¿ ہندی نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اگر زبانیں ڈیجیٹلائز نہ ہوئیں تو خدشہ ہے کہ یہ ختم ہو جائیں گی۔
پروفیسر صدیقی محمدمحمود، او ایس ڈی II اور ڈاکٹرشگفتہ پروین، ہندی آفیسر نے تمام اساتذہ ، طلباءو طالبات کو یوم ہندی کی مبارکباد پیش کی۔ یوم ہندی کے سلسلے میں منعقدہ تحریری مقابلہ میں اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ میں اسناد کی بھی تقسیم کی گئی۔ پروفیسر شاہین الطاف شیخ، صدر پروگرام کے اغراض و مقاصد اور اہمیت سے واقف کروایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشونی، اسوسیئٹ پروفیسر و کوآرڈینیٹر پروگرام کی کتاب ”سماویشی شکشا کے وِوِدھ آیام“ کی رسم اجراءعمل میں آئی۔
پروگرام میں ڈاکٹر اشونی نے جو پروگرام کے آرڈینیٹر بھی ہیں نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر پروین کمار نے شکریہ ادا کیا۔ جناب جہانگیر عالم نے نظامت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ انتظامی کمیٹی میں ڈاکٹر وی ایس سومی ، ڈاکٹر فردوس تبسم، ڈاکٹر جرار احمد، ڈاکٹر روبینہ، ڈاکٹر شیخ احتشام الدین شامل تھے۔

press15sep23.pdf