خواہش مند طلبہ کے لیے 24 ستمبر آخری تاریخ
حیدرآباد، 20 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، میرٹ کی اساس پر چلائے جانے والے بعض پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن برسرِ موقع داخلوں (اسپاٹ ایڈمیشن) کی خاطر ایسے امیدواروں کے لیے اپنا پورٹل کھول رہی ہے جو مختلف کورسز میں داخلہ کی تازہ درخواست جمع کرنا چاہتے ہےں یا ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے درخواست جمع کی تھی لیکن انہیں داخلہ نہیں ملا۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب آن لائن درخواست داخل کرنے کے لیے پورٹل 22تا 24 ستمبر کھلا رہے گا۔امیدوار تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ شعبہ، کیمپس میں 25 ستمبر 2023 کو صبح 10.00 تا 5.00 بجے شام شخصی طور پر رپورٹ کریں۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔طلبہ کو 30 ستمبر تک فیس جمع کرنے کا موقع رہے گا۔
حیدرآباد کیمپس میں ایم اے (سماجیات، معاشیات، ہندی، اسلامک اسٹڈیز، جے ایم سی، لیگل اسٹڈیز، فارسی، نظم و نسق عامہ، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعاتِ نسواں)، ایم ایس سی (نباتیات، کیمیاء، ریاضی، طبیعیات) کے کورسز میں برسرِ موقع اہل امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔ ایم اے (عربی ، انگریزی اور فارسی) لکھنؤ کیمپس میں دستیاب ہیں جبکہ سری نگر (کشمیر) کیمپس میں ایم اے (معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، انگریزی اور فارسی ) میں داخلہ دیا جارہا ہے۔ تمام تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔
press20sep2023.pdf