یو جی ، CUET اور آرٹیفیشیل انٹیلی جنس و مشین لرننگ کورسس میں داخلے
حیدرآباد، 21ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں CUET کے ذریعہ 4 سالہ انٹیگریٹڈ انڈر گریجویٹ پروگرامس، بی اے، بی اے (جے ایم سی)، بی کام، بی ایس سی کورسس اور ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ- آرٹیفیشیل انٹیلی جنس و مشین لرننگ) پارٹ ٹائم و اسپانسرڈ / سیلف فینانس کورسس کی مخلوعہ نشستوں پر برسر موقع داخلے دیئے جارہے ہیں۔ آن لائن پورٹل 23 اور 24 ستمبر کو کھلا رہے گا۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ایسے طلبہ کو بھی داخلہ کا موقع رہے گا جنہوں نے CUET میں اردو یونیورسٹی کو منتخب کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ اس کے علاوہ ایسے طلبہ جنہوں نے CUET میں کامیابی حاصل نہ کی ہو یا اردو کو بطور زبان منتخب نہ کیا ہولیکن 10 ویں یا بارہویں سطح پر اردو بطور میڈیم یا اردو بطور زبان پڑھا ہو وہ بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ میرٹ کی اساس کے پوسٹ گریجویٹ کورسس اور پی جی ڈپلوما ان ٹیچنگ انگلش کے لیے بھی 22 تا 24 ستمبر داخلوں کا پورٹل کھلا رہے گا۔
مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in یا ای میل admissionsregular@manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوں کے لیے آج کونسلنگ
حیدرآباد، 21ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد میں داخلوں کے لیے چوتھے مرحلے کی کونسلنگ کا 22 ستمبر کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ اپنے اصل اسناد کے ساتھ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی، حیدرآباد میں شخصی طور پر کونسلنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008428 یا 9440692452 پر ربط کریں۔
فارسی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے: پروفیسر اشرف رفیع
اردو یونیورسٹی میںتوسیعی لیکچر۔ پروفیسر عین الحسن کا بھی خطاب
حیدرآباد، 21ستمبر (پریس نوٹ) زبانوں کی صورت گری میں دیگر زبانوں کے اسماءو صفات آسانی سے منتقل ہوجاتے ہیں۔ اردو نے فارسی سے زیادہ تر ایسے اسماءقبول کیے ہیں جن سے خاص و عام ہر ایک کو سابقہ پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے اردو زبان کے رنگ و روپ میں نکھار آیا ہے۔ یہ الفاظ ثقافتی نوعیت کے ہونے کی وجہ سے اردو کے علاوہ ہندوستان کی دیگر زبانوں میں بھی داخل ہوگئے ہیں کیوں کہ ہندوی زبانوں میں اس کے مترادف یا متبادل الفاظ ہیں ہی نہیں۔ آج ادبی، لسانی و تہذیبی کئی تبدیلیوں کے باوجود ہمارے سیاسی مقررین کی زبان سے بھی اکثر فارسی الفاظ بے تحاشہ و بے ساختہ نکل جاتے ہیں۔ یہ فارسی کا جادو ہے جو سر چڑھ کے بولتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اشرف رفیع، سابق صدر شعبہ ¿ اردو، جامعہ عثمانیہ نے ”اردو پر فارسی کے اثرات“ کے زیر عنوان شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیائ، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں کل منعقدہ ایک توسیعی لیکچر میں کیا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے صدارتی خطاب میں اردو اور فارسی کے شعرائ، متقدمین کے کلام کا تقابلی احاطہ کرتے ہوئے دونوں ہی زبانوں کی لطافت و جمالیات کو واضح کیا۔
ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں ، کنوینر و صدر شعبہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول آف لینگویجس نے بحیثیت مہمانِ اعزازی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں موجودہ دور میں فارسی زبان کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر قیصر احمد، اسوسیئٹ پروفیسر نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا آغاز پٹھان الیاس خان، اسکالر کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔