Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/25/2023 - 11:20
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام PressRelease

اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام
حیدرآباد، 24 ستمبر (پریس نوٹ) مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام آن اڈوانسڈ پیڈاگوگیس ( FDP on Advanced Pedagogies) پر دو ہفتہ طویل آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 9 تا 21 اکتوبر منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے (Rs.500/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی لنک پر ادا کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/9m4oK3RNdbT1GzPE6 رجسٹریشن فیس ادا کر تے ہوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ اساتذہ کو ای۔سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


اردو یونیورسٹی کے طالب علم دانش رضاکو فوٹوگرافی میں پہلا انعام

حیدرآباد، 24ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالب علم دانش رضا نے 20 ستمبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ، جموں و کشمیر میں منعقدہ سنگل تصویری مقابلے میں پہلا انعام جیتا ہے۔یہ مقابلہ جی ڈی سی بارہمولہ کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ میڈیا فیسٹیول کا حصہ تھا۔
دانش رضا نے شعبہ ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم، مانو میں تعلیم حاصل کی اور سال 2022-23کے دوران یونیورسٹی فائن آرٹس کلب کے سکریٹری بھی رہے۔
 

24.pdf