Submitted by MSQURESHI on Wed, 09/27/2023 - 11:36
PRO Office Image مانو اسکالر نگہت فاروق کی کینسر کے موضوع پر پی ایچ ڈی PressRelease

مانو اسکالر نگہت فاروق کی کینسر کے موضوع پر پی ایچ ڈی


حیدرآباد، 26ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ حیوانیات کی اسکالر نگہت فاروق دختر جناب فاروق احمد میر کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مقالہ ”سرویکل کینسر کے کینسر سے پہلے اور کینسر کے مراحل میں وائرل لوڈ اور جینومک اور ایچ پی وی – ڈی این اے (HPV-DNA) کے ایپی جنیٹک ترمیم کے باہمی تعلق کامطالعہ“، ڈاکٹر عارف احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ، نگران اور شریک نگران پروفیسر پی فضل الرحمن، وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق یونیورسٹی، کرنول و ڈاکٹر وشنو پریہ، اسوسیئٹ پروفیسر ایم این جے کینسر ہاسپٹل، حیدرآباد کے تحت کیا۔ ان کا وائیوا 17 اگست کو منعقد ہوا۔

 

اردو یونیورسٹی میں ترکی، فارسی و پشتو میں داخلے
حیدرآباد، 26ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاءمیں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ترکی، فارسی اور پشتو زبان میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کورسس میں داخلے جاری ہیں۔
ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کے بموجب ان جزوقتی (پارٹ ٹائم) کورسس میں 10+2 یا کسی مسلمہ ادارے سے اس کے مماثل کورس کامیاب طلبہ داخلہ کے اہل ہوں گے۔ فارسی میں ڈپلوما اور پشتو میں سرٹیفکیٹ و ڈپلوما اور ترکی میں سرٹیفکیٹ کورس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر آن لائن فارم داخل کرنا ہوگا۔ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمد رضوان 984496351 سے اوقات کار میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

مانو میں فنکار سے ملاقات پروگرام کا انعقاد

 

حیدرآباد، 26ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، لٹریری کلب کی جانب سے ڈین بہبودیِ طلبہ کی سرپرستی میں کل شام ثقافتی سرگرمی مرکز میں ”فنکار سے ملاقات“ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر معروف اردو شعراءجناب فاروق جائسی اور جناب اطہر شکیل نگینوی بطور مہمان موجود رہے اور اپنا کلام پیش کیا۔ ممتاز اسکالر اور ڈین بہبودیِ طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے مہمان شعراءکا خیر مقدم کیا۔ نشست کی صدارت پروفیسر صدیقی محمد محمود ، معروف ماہر تعلیم اور او ایس ڈیII ، مانو نے کی۔
اس موقع پر لٹریری کلب کے صدر ڈاکٹر فیروز عالم نے استقبالیہ خطاب میں کلب کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر متین اشرف نے مہمان شعراءکا جامع تعارف پیش کیا۔لٹریری کلب کے جوائنٹ سکریٹری طلحہ منان نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

 

press262023.pdf