اردو یونیورسٹی کے بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک کالجس میں برسرِ موقع داخلے
حیدرآباد ،11 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کالج آف ٹیچر ایجوکیشن اورنگ آباد، بیدر، بھوپال، نوح، سنبھل اور سری نگر میں بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک بنگلور، کڑپہ اور کٹک میں ڈپلوما انجینئرنگ کی مخلوعہ نشستوں پر 16 اکتوبر کو صبح 10 بجے برسر موقع داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ایسے طلبہ جنہوں نے مانو کے انٹرنس ٹسٹ 2023-24 میں کامیابی حاصل کی لیکن ان کا نام منتخب امیدواروں کی کسی بھی فہرست میں نہیں آیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ 16 اکتوبر کو صبح 10بجے اسناد کی تنقیح کے لیے شخصی طور پر متعلقہ کیمپس میں رپورٹ کریں۔ منتخب امیدواروں کو 19 اور 20 اکتوبر کو فیس جمع کرنے کا موقع رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔
اردو یونیورسٹی کے بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک کالجس میں برسرِ موقع داخلے
PressRelease