اردو یونیورسٹی میں خواتین انجمن کا دھنک بازار
PressRelease
اردو یونیورسٹی میں خواتین انجمن کا دھنک بازار
حیدرآباد ،15 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی خواتین انجمن اور غیر سرکاری تنظیم صفا کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2023 کو اسکول برائے سماجی علوم، مانو کے روبرو سبزہ زار پر دھنک بازار، ایگزبیشن کم سیل کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر ایم ونجا، جنرل سکریٹری کے بموجب صبح 10 بجے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر دھنک بازار کا افتتاح انجام دیں گے۔ انجمن کی صدر محترمہ عرشیہ حسن اور جناب امام حسین، ڈائرکٹر آف آپریشنس صفاءمہمانانِ اعزازی موجود ہوں گے۔
دھنک بازار میں متنوع با صلاحیت و صنعت کار خواتین کے تیار کردہ مختلف، منفرد و علاقائی اشیاءخریداری کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اس کے ذریعہ خواتین صنعت کاروں کو معاشی طور خود مختاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔