Submitted by MSQURESHI on Thu, 11/02/2023 - 09:33
اردو یونیورسٹی میں انسدادِ جنسی ہراسانی پر ورکشاپ کا انعقاد PressRelease

اردو یونیورسٹی میں انسدادِ جنسی ہراسانی پر ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد، یکم نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، داخلی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا 30 اور 31 اکتوبر کو اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ اور اراکین اسٹاف میں کام کی جگہوں پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، انسداد اور ازالہ) ایکٹ 2013 اور یو جی سی کے مئی 2016 میں POSH کے قاعدوں کے متعلق شعور بیداری تھا۔
ڈاکٹر فرزانہ بیگم، صدر پروگرامس، مائی چوائسس فاﺅنڈیشن نے ایکٹ اور یو جی سی قواعد کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ ڈاکٹر سمن رائے، سائیکالوجسٹ، ایم سی پی کونسلنگ سنٹر نے کیمپس کو جنسی ہراسانی سے پاک بنانے کے اقدامات پر توجہ دلائی۔ تبادلہ خیال کے سیشنس میں شرکاءنے ریسورس پرسنس کی جانب سے پیش کیے گئے بعض تصورات پر اندیشوں کا اظہار کیا جس کا بحسن و خوبی ازالہ کیا گیا۔
پروفیسر گلفشاں حبیب، صدر نشین کمیٹی نے ابتدائی کلمات کہے۔ ڈاکٹر شاکرہ پروین نے ریسورس پرسنس کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر شفیق احمد، ممبر سکریٹری نے شرکاءکا خیر مقدم کیا۔ جبکہ محترمہ تنگا اروندھتی اور محترمہ جے جیوتی نے شرکاءسے تبادلہ خیال کیا۔