Submitted by MSQURESHI on Mon, 11/06/2023 - 12:03
PRO Office Image مولانا آزاد یادگاری خطبہ میں مرکزی مملکتی وزیر تعلیم کی شرکت PressRelease

مولانا آزاد یادگاری خطبہ میں مرکزی مملکتی وزیر تعلیم کی شرکت
حیدرآباد، 5 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کا ا6 نومبر سے آغاز ہورہا ہے۔ افتتاحی پروگرام یونیورسٹی کے ماڈل اسکول واقع فاطمہ نگر، وٹے پلی، فلک نما، حیدرآباد میں صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد،رجسٹرار مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ جبکہ یومِ آزاد یادگاری خطبہ کا یونیورسٹی کے آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، ڈی ڈی ای، مانو کیمپس میں 10 نومبر کو صبح 10 بجے اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سبھاش سرکار، مرکزی مملکتی وزیرِ تعلیم، حکومت ہندمہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سلیل مشرا، سابق وائس چانسلر، بی آر امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی ”جدید ہندوستان کے معمار: مولانا آزاد“ کے زیر عنوان یادگاری خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں 6تا 11 نومبر مختلف پروگرام بشمول آزاد ٹیک فیسٹ، خون کا عطیہ کیمپ، آزاد واک، فوڈ فیسٹول کے علاوہ آزاد لٹریری فیسٹول (الف)کے تحت ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔