Submitted by MSQURESHI on Thu, 12/07/2023 - 10:58
PRO Office Image ڈیجیٹلائزیشن نیو میڈیا اور ویڈیو گیم تہذیب پر مانو میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا آج سے آغاز PressRelease

ڈیجیٹلائزیشن نیو میڈیا اور ویڈیو گیم تہذیب پر مانو میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا آج سے آغاز
حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) شعبۂ معاشیات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن نیو میڈیا اور ویڈیو گیم کی تہذیب پر ایک عالمی کانفرنس کا کل انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ پروفیسر فریدہ صدیقی، صدر شعبہ ¿ معاشیات اور ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس کی اطلاع کے مطابق اس عالمی کانفرنس کے شراکت داروں میں آئی ای ای ای ٹاسک فورس ان گیمی فکیشن ریسرچ اینڈ ایجوکیشن، ارجنٹائنا؛ انٹرنیشنل سوشیالوجیکل ایسوسئیشن؛ انڈین سوشیولوجیکل سوسائٹی شامل ہیں۔ ان کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد ان عوامل کا پتہ چلانا ہے۔ جس سے معلوم ہوسکے کہ نیو ڈیجیٹل میڈیا اور اس کی تہذیب سے عالمی سطح پر سماجی اور معاشی حالات کس حد تک متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے مثبت اور منفی اثرات کیا ہیں۔ اس عالمی کانفرنس کا افتتاح کل صبح 10:30 بجے آئی ایم سی پریویو تھیئٹر،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مقرر ہے جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کریں گے۔ کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر پروفیسر فریدہ صدیقی اظہار خیال کریں گی۔ جناب دینیے لالوپیز دی لوئی، جنٹائنا کلیدی خطبہ اول آن لائن پیش کریں گے۔ جبکہ دوسرا کلیدی خطبہ جناب ایڈور ڈلیونارڈو سیررابالین ، کولمبیا کا ہوگا۔

مانو کے فاصلاتی طلبا کی رجسٹریشن فیس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز میں رجسٹریشن فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ طلبہ آئی یو ایم ایس پورٹل اور SAMARTH پورٹل پر رجسٹریشن فیس داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔