Submitted by MSQURESHI on Fri, 12/08/2023 - 10:57
ڈیجیٹلائزیشن،نیو میڈیا اور ویڈیو گیم تہذیب پرمانومیں دو روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز PressRelease
ڈیجیٹلائزیشن،نیو میڈیا اور ویڈیو گیم تہذیب پرمانومیں دو روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز
حیدرآباد، 7 دسمبر (پریس نوٹ) ڈیجیٹل انقلاب کے اثرات اور اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم اس کے مثبت اور منفی اثرات کا انحصار اس کے استعمال پر ہے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو نے کیا۔ وہ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،شعبہ معاشیات کے زیرِاہتمام آج دو روزہ کانفرنس ”ڈیجیٹلائزیشن نیو میڈیا اور ویڈیو گیم کی تہذیب“ کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ اس عالمی کانفرنس کے شراکت داروں میں آئی ای ای ای ٹاسک فورس ان گیمی فکیشن ریسرچ اینڈ ایجوکیشن، ارجنٹائنا؛ انٹرنیشنل سوشیالوجیکل ایسوسئیشن؛ انڈین سوشیولوجیکل سوسائٹی شامل ہیں۔
ابتداءمیں کانفرنس کا تعارف کراتے ہوئے ڈین اسکول آف آرٹس اورسوشل سائنسزہوئے پروفیسر فریدہ صدیقی نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصدڈیجیٹل انقلاب میں معاشی ابعاد اور طریقِ کار سے متعارف کرانا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں در پیش چیلینجز سے نبر رد آزما ہونے اور اس کے مثبت اور منفی اثرات پر غور کرنا ہے۔ کانفرس کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں پروفیسر فریدہ صدیقی اور ڈاکٹر طٰہٰ کی مرتب کردہ کتاب ”برّ صغیرِ ہند میں مسلم خواتین کی حیثیت“ کی رسمِ اجرا عمل میں آئی۔ بعد میں پروفیسر دانش معین صدر شعبۂ تاریخ اور پروفیسر عبدالمتین، سابق صدر شعبہ سماجیات ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کتاب پر تبصرہ پیش کیا ۔بعد ازاں تکنیکی اجلاس میں آن لائن اور آف لائن مقالے پیش کئے گئے۔جس میں استقبالیہ کے فرائض ڈاکٹر خواجہ محمدضیاءالدین اور ہدیۂ تشکر ڈاکٹر حسن قائد نے پیش کیے۔