اردو یونیورسٹی میں وکست بھارت مہم جاری
PressRelease
اردو یونیورسٹی میں وکست بھارت مہم جاری
حیدرآباد: 27 دسمبر (پریس نوٹ) یونیورسٹی گرا نٹس کمیشن نئی دہلی کی حسب ہدایت، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں وِکسِت بھارت ایٹ 2024 - آئیڈیاز پورٹل کی شعور بیداری مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ برادری کو وکست بھارت ایک 2024 کے متعلق اپنے خیالات اور نقطہ ¿ نظر حکومتی ویب سائٹ innovateIndia.mygov.in تک پہنچانے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ وکست بھارت کے نعرے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا سیلفی پوائنٹ بھی تیار کیا گیا جہاں پر طلبہ وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لے کر اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ شعور بیداری مہم کے تحت یونیورسٹی کے مختلف مقامات جیسے کیفیٹیریا، ہاسٹلس، لائبریری وغیرہ پر وکست بھارت کے کیو آر کوڈ پر مبنی پوسٹر بھی لگائے گئے۔ طلبہ کو اس سلسلے میں رد عمل کے اظہار کے لیے ایک کمپیوٹر بھی مختص کیا گیا۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی جانب سے اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا گیا۔