Submitted by MSQURESHI on Tue, 01/02/2024 - 16:13
اردو یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان یادداشت مفاہمت PressRelease

اردو یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

حیدرآباد، 2 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور یونس امرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان آج ایک یادداشت مفاہمت طئے پائی گئی۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مانو اوریونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ترکی کے قونصل جنرل ارحان یالمان اوکان نے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلرمانو کی موجودگی میں اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔
یادداشت مفاہمت کے تحت تعلیمی اور انتظامی عملے کے ارکان کے درمیان لیکچر س کا انعقاد، تحقیقی سرگرمیاں، مشترکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لیے آپسی تبادلہ، ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ، طلباءکے آپسی تبادلہ کے علاوہ رہائشی اور غیر رہائشی فیکلٹی ممبران کے تبادلے، پراجیکٹ کی ترقی اور نفاذشامل ہےں۔ یونیورسٹی مشن اور ترکیہ کے اکیڈیمک و سائنٹفک تعاون کے منصوبے کے دائرہ کار میںتعلیمی، ثقافتی اور سائنسی معاملات کی ضرورت کے مطابق تکنیکی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔

قطب اللہ پور میں Capacity Building پرمانوکا ایک روزہ ورکشاپ
حیدرآباد: 2جنوری (پریس نوٹ) ۔ مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ضامن ہائی اسکول، قطب اللہ پور ،حید رآباد کے اشتراک سے اردو اساتذہ کے لیے Capacity Building پرایک روزہ ورکشاپ بتاریخ 12 جنوری کو منعقد ہو گا۔ ریسورس پرسنس ڈاکٹر سید آمان عبید،اسوسئیٹ پروفیسر،ڈی ڈی ای،ڈاکٹر رفیع محمد،اسوسئیٹ پروفیسر،شعبہ ¿ تعلیم و تربیت ،ڈاکٹر افروز ظہیر،گیسٹ فیکلٹی، سی پی ڈی یو ایم ٹی اور پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر سی پی ڈی ایو ایم ٹی تدریس کو بہتر بنا نے سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔