Submitted by MSQURESHI on Thu, 01/04/2024 - 11:16
PRO Office Image مانو کے فاصلاتی طلبہ کی رجسٹریشن فیس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع PressRelease

مانو کے فاصلاتی طلبہ کی رجسٹریشن فیس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 3 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز میں رجسٹریشن فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 10 جنوری 2024 تک مزید توسیع کی گئی ہے۔ طلبہ آئی یو ایم ایس پورٹل اور SAMARTH پورٹل پر رجسٹریشن فیس داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

اردو یونیورسٹی میں این ای پی پر اورینٹیشن و شعور بیداری پروگرام
حیدرآباد، 3 جنوری (پریس نوٹ) یو جی سی - مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک 8 روزہ طویل اورینٹیشن پروگرام و شعور بیداری پروگرام کا 2جنوری کو آغاز ہوا۔ اس میں ملک بھر سے مرکزی و ریاستی یونیورسٹیز، ڈگری کالجس، خانگی کالجس کے زائد از 200 شرکاءنے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا کہ گذشتہ مہینے ہم نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو کے متعلق اساتذہ برادری میں شعور بیداری کی کوششیں کیں اور اس کا ہمیں خاطر خواہ رد عمل موصول ہوا۔ ملک بھر میں این ای ای کے شعور بیداری سے متعلق اورینٹیشن پروگرام 111 ایم ایم ٹی ٹی سنٹرس میں مکمل طور پر آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔ تین سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ملک بھر کے جملہ 15 لاکھ اساتذہ حصہ لیں گے۔ پروگرام کا 11 جنوری کو اختتام عمل میں آئے گا۔