Submitted by MSQURESHI on Fri, 02/23/2024 - 10:46
<p style="text-align: justify;">MANUU and NCAA Illuminate the Future of Audio Visual Archiving</p> <p style="text-align: justify;">Hyderabad:</p> <p style="text-align: justify;">A three-day workshop on Audio Visual Archiving being organized by the Instructional Media Centre (IMC) of Maulana Azad National Urdu University (MANUU) in collaboration with the National Cultural Audiovisual Archives (NCAA), Indira Gandhi National Centre for the Arts (IGNCA), Ministry of Culture, Govt. of India. Prof. Syed Ainul Has اردو یونیورسٹی آڈیو ویژول آرکائیونگ پر ورکشاپ سے پروفیسر عین الحسن کا خطاب PressRelease

اردو یونیورسٹی آڈیو ویژول آرکائیونگ پر ورکشاپ سے پروفیسر عین الحسن کا خطاب

 

حیدرآباد، 22 فروری (پریس نوٹ) انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آڈیو ویژول آرکائیونگ کے سہ روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ورکشاپ قومی ادارہ نیشنل کلچرل آڈیوویژول آرکائیوس (این سی سی اے)، اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)، وزارت ثقافت، حکومت ہند کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کا افتتاحی اجلاس کل منعقد ہوا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے افتتاحی اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ہمارے ثقافتی ورثے کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ثقافتی تبادلے، تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو واضح کیا۔
ڈاکٹر پرتاپ آنند جھا، ڈائرکٹر کلچرل انفارمیٹکس، این سی اے اے، آئی جی سی اے، وزارتِ ثقافت نے اپنے خطاب میں آرکائیونگ کے ذرائع اور مواد کے تحفظ کے لیے درپیش مسائل کا ذکر کیا۔پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے بھی خطاب کیا۔
جناب رضوان احمد ، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے خیر مقدمی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو ویژول آرکائیونگ کے ذریعہ ورثے کا تحفظ محض تاریخی دستاویزات کی حفاظت کا معاملہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک معاشرے کے طور پر ہماری مجموعی ترقی کا ایک اہم جز ہے۔
ریسورس پرسن عرفان زبیری نے کہا کہ آڈیو ویژول آرکائیونگ کا عالمی سطح پر 1960 کے دہے میں آغاز ہوگیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے ہم اس میں بہت دیر سے آئے۔ورکشاپ میں آرکائیونگ شعبے کے ممتاز ماہرین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ شرکاءمیں لائبریرین، ریسرچ اسکالرس، میڈیا سے جڑے افراد و دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔