Submitted by MSQURESHI on Fri, 02/23/2024 - 10:48
مانو آئی ایم سی کے ڈائرکٹر رضوان کا یونیسکو کے ماہرین کے گروپ میں انتخاب PressRelease

مانو آئی ایم سی کے ڈائرکٹر رضوان کا یونیسکو کے ماہرین کے گروپ میں انتخاب

 

حیدرآباد، 22 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کے ڈائرکٹر جناب رضوان احمد کو ایک بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا۔ انہیں ڈیجیٹل ماحول میں ثقافت کے اظہار کے لیے یونیسکو کے ماہرین کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کنیڈا حکومت کی جانب سے منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وہ مئی 2024 میں کنیڈا کے شہر کیوبک کا دورہ کریں گے۔
ڈیجیٹل سطح پر معلومات، تجربات کا تبادلہ اور 2005 کنونشن کے ثقافتی اظہار کے تنوع کے سلسلے میں سفارشات کی ترتیب دینے کے لیے یونیسکو نے دنیا بھر سے 18 ماہرین کا انتخاب کیا ہے ۔ اسی سلسلے میں رضوان احمد کا اس گروپ میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ پروفیسر سیدعین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے اہم بین الاقوامی مباحثے میں مدعو کیے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔