شعبۂ فارسی میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد، 2 مئی (پریس نوٹ) شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاء، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2024-25 میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کی اطلاع کے بموجب شعبہ میں فارسی ایم اے اور پی ایچ ڈی کے علاوہ پارٹ ٹائم کورسس، سرٹیفکیٹ کورس فارسی، ترکی، پشتو اور ڈپلوما فارسی اور پشتو میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ شعبۂ فارسی سے فارغ التحصیل طلبہ فیس بُک، جین پیکٹ اور دیگر ایم این سیز میں برسر خدمت ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فارسی زبان کی تعلیم کے بعد غیر سرکاری شعبوں میں بھی طلبہ کو روزگار کے شاندار مواقع ہیں۔
بہتر مستقبل کے خواہشمند طلبہ ایم اے فارسی میں داخلہ کے لیے آن لائن درخواستیں 30 جون تک داخل کرسکتے ہیں۔ جبکہ مندرجہ بالا پارٹ ٹائم کورسز کے لیے درخواستیں 11 اگست تک دی جاسکتی ہیں۔ تمام کورسز کے لیے داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ پر http://www.manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ خواہشمند طلبہ کے لیے دستیابی کی صورت میں ہاسٹل کی سہولت بھی رہے گی۔ کسی مسلمہ کالج سے گریجویشن یا مانو کے منظور شدہ مدارس سے مماثل ڈگری کامیاب طلبہ ایم اے فارسی میں داخلہ کے اہل ہوں گے۔ مانو کی جانب تسلیم شدہ مدارس کی فہرست یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9933114692، 9844963518، 9441928045 پر اوقات کار میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔