شری راموجی راﺅ کا انتقال اردو زبان و ادب کا ناقابل تلافی نقصان
PressRelease
شری راموجی راﺅ کا انتقال اردو زبان و ادب کا ناقابل تلافی نقصان
وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کا تعزیتی پیغام
حیدرآباد، 10 جون (پریس نوٹ) میڈیا کی سرکردہ شخصیت شری رامو جی راﺅ کے انتقال سے نہ صرف میڈیا بلکہ اردو دنیا کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ راموجی راﺅ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ہمیشہ سے سرپرستی کی ہے اور ای ٹی وی اردو کے ذریعہ دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کو ایک دلچسپ پلیٹ فارم فراہم کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔ شری راموجی راﺅ کے انتقال پر جاری کردہ اپنے ایک تعزیتی بیان میں پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ اردو صحافت کی تاریخ میں راموجی راﺅ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا۔ ہندوستان کے پہلے اردو سٹیلائٹ ٹیلی ویژن چیانل کے آغاز کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے منفعت کی پرواہ کیے بغیر اردو سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ای ٹی وی اردو کا آغاز کیا ۔
راموجی راﺅ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بے شمار طلبہ کو اپنا کیریئر شروع کرنے اور صحافت میں عملی تربیت فراہم کرنے میں پہلے ای ٹی وی اردو اور پھر ای ٹی وی بھارت کے بیانر تلے پرکشش مواقع فراہم کیے۔
دکھ کی اس گھڑی میں اردو یونیورسٹی، راموجی راﺅ کے اہل خانہ اور کروڑوں چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔