مانو کے شعبہ انگریزی میں ورکشاپ ، ہانگ کانگ سے ماہرین تعلیم کی شرکت
پروفیسر کے ناگیندر، صدر شعبہ انگریزی کا بیان
حیدرآباد، 23 اگست(پریس نوٹ) شعبہ انگریزی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے ایک اہم عالمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ پروفیسر کے ناگیندر، صدر ، شعبہ انگریزی کے صدر کے مطابق ”انفارمل ڈیجیٹل لرننگ آف انگلش (IDLE) اور جنریٹو اے آئی زبان کی تدریس و تحقیق“ کے موضوع پر کانفرنس کا 26اگست کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس کانفرنس میں دی ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے پروفیسرس :ٹموتھی ڈبلیو ٹیلر، ایسوسی ایٹ ہیڈ، شعبہ انگریزی؛ ڈاکٹر ایلین یوے زہان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ انگریزی؛ ڈاکٹر پرومود ساہ، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ انگریزی؛ ڈاکٹر جو سیونگ لی، ایکٹنگ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بھی شرکت کریں گے۔
پروفیسر ناگیندر کے مطابق اس ورکشاپ کے اغراض ومقاصد ٹیکنالوجی اور زبان کے سیکھنے کے باہمی تعلق کو تلاش کرنا ہے، اس بات پر توجہ مرکوز کرنا کہ کس طرح غیر رسمی ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز اور تخلیقی AI کو مو ¿ثر طریقے سے انگریزی زبان کی تعلیم اور تحقیق میں مربوط کیا جا سکتا ہے۔
یہ ورکشاپ 26 اگست 2024 کو سہ پہر 3 بجے سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول آف لاءکے انکیوبیشن سینٹر میں شروع ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر 8374346948 ، 9440371552 یا ای میل : rvib2024@gmail.com پر ربطہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔
------------------------------
مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوںکا تیسرا مرحلہ
حیدرآباد، 23اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد میں داخلوں کے لیے تیسرے مرحلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 29اگست کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس سے حاصل کریں یا ویب سائٹ manuu.edu.in سے ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 04023008428یا 9440692452پر ربط کریں۔