مانو میں علم سیاسیات کی فرہنگ کی تشکیل پر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد، 26 اگست (پریس نوٹ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں علم سیاسیات کی اردو اور تلگو فرہنگ کی تیاری کی پانچ روزہ ورکشاپ کا آغاز عمل میں آیا۔ یہ ورکشاپ کمیشن برائے سائنسی و تکنیکی اصطلاحات، وزارتِ تعلیم، حکومت ہند کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں علم سیاسیات کی اردو اور تیلگو فرہنگ کی تیاری کے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کمیشن برائے سائنسی و تکنیکی اصطلاحات، وزارتِ تعلیم، حکومت ہند کے تعاون سے ہورہا ہے۔اس ورکشاپ میں مختلف مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں جن میں اردو یونیورسٹی، یونیورسٹی آف حیدرآباد اور عثمانیہ یونیورسٹی شامل ہیں۔
سی ایس ٹی ٹی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شہزاد انصاری نے کہا کہ سی ایس ٹی ٹی کے صدر نشین پروفیسر گریش ناتھ جھا کی قیادت میں کمیشن نے تمام شعبوں اور محکموں میں تکنیکی اصطلاحات کی فرہنگ تیار کرکے طلبہ ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی مدد کے لیے بہت سارے اقدامات کیے ہیں۔ شعبہ سیاسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خورشید عالم اردو اور تلگو دونوں زبانوں کے لیے ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ ڈاکٹر خورشید عالم نے یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو مضبوط بنانے میں پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صدر شعبہ ¿ پروفیسر افروز عالم نے تکنیکی اصطلاحات کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں پروفیسر اے ناگیشور راو ¿ نے کلمات تشکر پیش کیے۔
مانو میں علم سیاسیات کی فرہنگ کی تشکیل پر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
PressRelease