مانو شعبہ انگریزی میں پری کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد
ہانگ کانگ سے جو سیونگ لی، ڈاکٹر پرمود ساہ کا خطاب
حیدرآباد، 27 اگست(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ شعبہ انگریزی کے تحت ایک پری کانفرنس ورکشاپ ”انفارمل ڈیجیٹل لرننگ آف انگلش (IDLE) اور زبان کی تعلیم و تحقیق میں جنریٹو اے آئی“ کا انعقاد پیر کی شام عمل میں آیا جو کہ اس ہفتہ ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پیش نظر منعقد کیا جارہاہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مانو کا انگلش ڈپارٹمنٹ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا 28 تا 30 اگست 2024 کو حیدرآباد یونیورسٹی اور وکسین یونیورسٹی کے اشتراک سے کررہا ہے۔
پروفیسر امتیاز حسنین، چئیر پروفیسر، اسکول آف لینگویجز، لسانیات اور انڈولوجی، مانو نے ورکشاپ کا تعارف کروایا۔پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی اور پروفیسر پنچانن مہانتی، صدر مرکز برائے اطلاقی لسانیات اور ترجمہ مطالعات، یونیورسٹی آف حیدرآباد نے بھی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کیا۔ اس ورکشاپ میں ہانگ کانگ کی ایجوکیشن یونیورسٹی کے پروفیسروں کے متنوع پریزنٹیشنز شامل تھے۔ اہم مقررین میں ڈاکٹر پرومود ساہ، اسسٹنٹ پروفیسر، اور ڈاکٹر جو سیونگ لی، شعبے کے قائم مقام سربراہ، شامل تھے۔
پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر گووند گووندیا نے معزز مہمانوں اور شرکاءکا خیرمقدم کیا۔ شعبے کی پی ایچ ڈی اسکالر ٹینا تھامس نے ورکشاپ کی میزبانی کی۔
یہ ورکشاپ ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی گئی تھی، جس میں شرکاءنے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شرکت کی۔ شرکاءنے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر کام کر کے اے آئی ٹولز کے استعمال میں عملی تربیت حاصل کی۔ ورکشاپ میں اے آئی ٹولز کی صلاحیتوں پر زور دیا گیا جو کہ زبان کی تعلیم اور تحقیق میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ اس ورکشاپ کے ذریعے فکری تبادلہ، قیمتی نیٹ ورکنگ کے مواقع، اور نئے خیالات کا تبادلہ ممکن ہوا۔ ورکشاپ کے منتظمین کے مطابق مجموعی طور پر، پری کانفرنس ورکشاپ نے تعلیمی عملی اور تحقیق میں ترقی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا۔ آخر میں پی ایچ ڈی اسکالر نجمہ نے شکریہ ادا کیا۔
مانو میں بین الاقوامی کانفرنس اور قومی ورکشاپ کا انعقاد
بین الاقوامی کانفرنس ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں کل سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہورہا ہے۔ صدر شعبہ انگلش، پروفیسر کے ناگیندر کے مطابق اس کانفرنس کا موضوع ”"ہندوستان کی آوازیں اور اس سے آگے: نقل و حرکت، پائیداری، اور ٹیکنالوجی“ ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں مانو کے علاوہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور وکسین یونیورسٹی کی مشترکہ کاوشیں شامل ہےں۔ اس کانفرنس کے پہلے دن کے اجلاس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہونگے۔ جبکہ دوسرے دن کے اجلاس حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور تیسرے دن کے اجلاس وکسین کے کیمپس میں ہونگے۔ پروفیسر ناگیندر کے مطابق یہ بین الاقوامی کانفرنس تین معروف یونیورسٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے تاکہ زبان و ادب میں تنوع، نقل و حرکت، پائیداری اور ٹیکنالوجی کے متعلق عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے محققین پالیسی سازوں اور سماجی کارکنوں کو اکھٹا کیا جاسکے۔
قومی ورکشاپ ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے تعلیم و تربیت، نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن ( NCTE) کے تعاون سے دو روزہ قومی ورکشاپ منعقد کرنے جارہا ہے۔ صدر ، شعبہ تعلیم و تربیت پروفیسر شاہین شیخ کے مطابق اس دو روزہ ورکشاپ کا مقصد نیشنل منیٹورنگ مشن (NMM) کے علاوہ نیشنل پروفیشنل اسٹانڈرڈ فار ٹیچرس (NPST) کے متعلق شعور بیداری کا کام کیا جائے اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے۔ 29 اور 30 اگست منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں NCTE کے چیرپرسن پروفیسر پینکج ارورہ، NCTE کے ممبر سکریٹری مسرز کیسانگ وائی شیرپا، آئی آر ایس ، پروفیسر ششی کلا ونجاری، وائس چانسلر(ین آئی ای پی اے(، پروفیسر اندوپرساد، وی سی، عظم پریم جی یونیورسٹی، ای وی ین ریڈی، آئی اے ایس، ڈائرکٹر، اسکول ایجوکیشن کے علاوہ ملک بھر سے ماہرین تعلیم اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ وائس چانسلر، مانو پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔