اردو یونیورسٹی میں سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت شجر کاری پروگرام
حیدرآباد، 18 ستمبر (پریس نوٹ) حکومت ہند کی ہدایت پر ملک گیر سطح پر چلائے جارہے ”سوچھتا ہی سیوا“ پروگرام کے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں خصوصی شجر کاری مہم انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کل منعقدہ اس مہم کے تحت ”ایک پیڑ ماں کے نام“ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ اور اسٹاف دونوں نے پودے لگائے۔ اس موقع پروفیسر محمد فریاد، نوڈل آفیسر ، سوچھتا ہی سیوا مہم مانو نے بتایا کہ یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کی ذمہ داری انفرادی طور پر طلبہ نے لی ہے۔ یہ طلبہ جب تک یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہیں گے تب تک ان پودوں کی دیکھ بھال کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت یونیورسٹی میں خصوصی طور پر ہاسٹلس میں صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔ اور پرانی ناکارہ اشیاءکو ہٹایا جارہا ہے۔ کوڑے کرکٹ کی صفائی انجام دی جارہی ہے۔ مچھروں کو روکنے کے لیے فوگنگ مشین کے ذریعہ دوا کا چھڑکاﺅ کرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے انجینئرنگ سیکشن کے انچارج اقبال خان، کلچرل کوآرڈنیٹر معراج احمد، محمد عبدالحفیظ، ڈاکٹر دانش خان، انعام خان، اجمل علی خان، احسان خان، محمد شہباز، نزاکت علی، عبدالقدیر و دیگر موجود تھے۔ شجر کاری کے اس پروگرام کثیر تعداد میں یونیورسٹی نے طلبہ نے بھی شرکت کی۔
مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں مخلوعہ نشستوں پر داخلے
حیدرآباد، 18 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 25 ستمبر کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس سے حاصل کریں یا ویب سائٹ manuu.edu.in سے ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008428یا 9440692452پر ربط کریں۔