Submitted by MSQURESHI on Tue, 10/22/2024 - 13:14
PRO Office Image تلنگانہ کے طلبہ یووا سنگم کے لیے اب 25 اکتوبر تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں PressRelease

تلنگانہ کے طلبہ یووا سنگم کے لیے اب 25 اکتوبر تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں
حیدرآباد، 21 اکتوبر (پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ کے وہ طلبہ جو یووا سنگم پروگرام میں شرکت کے خواہشمند ہیں، ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اب وزارت تعلیم، حکومت ہند نے اس پروگرام میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 25 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ وزارت تعلیم، حکومت ہند نے تلنگانہ بھر کے لیے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو یووا سنگم پروگرام کے لیے نوڈل یونیورسٹی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ یووا سنگم پروگرام کے ابھی تک 4 مراحل پورے ہوچکے ہیں۔ پانچویںمرحلہ میں وزارت تعلیم میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو NIT، ہمیر پور ، ہماچل پردیش کے ساتھ ایک ٹیم میں جوڑا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دونوں تعلیمی ادارے اپنے ہا ں طلبہ کا آپسی تعلیمی، مطالعاتی تبادلہ کریں گے۔ وزارت تعلیم کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مختلف ریاستوں کے درمیان نوجوانوں کی سطح پر سیاحت، روایات، سماجی ترقی اور ایک دوسرے کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ یووا سنگم کے اس پروگرام میں 18 سال تا 30 کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔
یووا سنگم پروگرام کے متعلق مزید معلومات کے لیے وزارت تعلیم کی ویب سائٹ https://ebsb.aicte-india.org/ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ یووا سنگم پروگرام ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان عوامی رابطہ کو مضبوط کرنا ہے۔