Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/24/2024 - 09:52
PRO Office Image مانو میں ٹیچنگ کے تین فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری ہیں PressRelease

مانو میں ٹیچنگ کے تین فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری ہیں
حیدرآباد، 23 اکتوبر (پریس نوٹ) مرکز برائے فاصلاتی وآن لائن تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تحت شعبہ تعلیم سے متعلق تین اہم پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ پہلا اہم پروگرام بی ایڈ B.Ed. (فاصلاتی طرز) کاہے جس میں برسرروزگار اساتذہ جو روایتی طرز پر ڈی ایل ایڈ (D.El.Ed) مکمل کرچکے ہیں‘ داخلے کے اہل ہیں۔ اس پروگرام کی تفصیلات ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde اور داخلہ پورٹل http://manuuadmission.samarth.edu.in/24 پر دیکھی جاسکتی ہے۔ درخواست فارم رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرنا ہوگا۔ امیدواروں کا انتخاب اہلیتی امتحان (ET) کی بنیاد پر ہوگا۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30اکٹوبر 2024 ہے۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اور دیگر افراد فاصلاتی طرزکے دیگر پروگرام جیسے ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن (Early Childhood Care and Education) اور اسکول لیڈر شپ و مینجمنٹ (School Leadership and Management) کے ڈپلوما پروگرام میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ان پروگراموں میں داخلہ کی آخری تاریخ 14نومبر تک ہے۔
مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر موجود ای پراسپیکٹس میں پڑھی جاسکتی ہیں۔ دیگر تفصیلات کےلیے طلبہ ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 یا 040-23120600 ڈائل کرکے ایکسٹینشن نمبر 2207 یا 2208 پر صبح 09:30بجے سے شام 05:30 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے خواہشمند امیدواروں کے لیے ایک پری ایڈمیشن کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ آن لائن ہوگا۔ یہ سیشن 25 اکتوبر2024 دوپہر 3.00 بجے سے5.00 بجے کے درمیان مندرجہ ذیل لنک پر ہوگا https://meet.google.com/sai-mqqw-sux ۔ خواہشمند اس میں شرکت کرکے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

===========================================

 شعبئہ تعلیمِ نسواں ‘ مانو کے زیرِ اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس و محفلِ شعر وسخن
حیدرآباد، 23 اکتوبر (پریس نوٹ) شعبۂ تعلیمِ نسواں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام دوروزہ قومی کانفرنس ومحفلِ شعر وادب بہ عنوان ” اکیسویں صدی کا سماجی ، تہذیبی وصنفی تناظر اور اردو کا نسائی ادب “ بہ اشتراک ” بین الاقوامی نسائی ادبی تنظیم(بنات، دہلی)“ 30 اور 31 اکتوبر 2024 منعقد ہورہی ہے۔ پروفیسر آمنہ تحسین، صدر شعبہ و کنوینر کانفرنس کے مطابق یہ کانفرنس بنات کے آٹھویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد ہورہی ہے۔یہ ایک تاریخ سازکانفرنس ہے، جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں جیسے دہلی، جموں وکشمیر، مدھیہ پردیش،اترپردیش، راجستھان، اڈیشہ ،پنجاب، بہار،مغربی بنگال، کرناٹک، مہارشٹرا، گوااور تلنگانہ کے مختلف شہروں سے 50 سے زائد اردو فکشن نگار، نثر نگار وشاعرات ،محقق ونقاد اور مدیرہ وخاتون صحافی حصّہ لے رہی ہیں۔ اس کانفرنس میں خواتین قلم کاروں کی جانب سے مختلف سیشنس میں منتخبہ موضوع پر مقالات کے ساتھ ساتھ تخلیقات بھی پیش کی جائیں گی۔
کانفرنس کے پہلے(30-10-2024) دن تمام اجلاس صبح 10:30 بجے تا شام 6 بجے تک، ڈی ڈی ای آڈیٹوریم، مانو کیمپس گچّی باولی میں منعقد ہوں گے ۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، عزت مآب وائس چانسلر، مانو کریں گے جبکہ محترمہ شیخ یاسمین باشا، آئی اے ایس، ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیئر، گورنمنٹ آف تلنگانہ، مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ پروفیسر اسلم جمشید پوری، صدر شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی (میرٹھ) اور ڈاکٹر نگار عظیم، صدر، بنات (دہلی)“ مہمانانِ اعزازی کے طور پر شریک رہیں گے۔ پروفیسر ثروت خان، وزیٹنگ پروفیسر، جناردھن رائے ناگر ودیاپیٹھ، اودئے پور، راجستھان، کلیدی خطبہ پیش کریں گی۔ کانفرنس کے دوسرے دن(31-10-2024) کا اجلاس، 10:30 بجے صبح تا شام 4 بجے بمقام اردو ہال حمایت نگر منعقد ہوگا۔ جبکہ رات 8 بجے، حبیب تنویر اوپن ایئر آڈیٹوریم، مانو کیمپس میں” محفلِ شعر و سخن“ منعقد ہوگی، جس میں مدعو شاعرات اپنا کلام پیش کریں گی۔ اردوکے باذوق سامعین سے شرکت کی درخواست ہے۔