مانو میں آج یومِ آزاد یادگاری خطبہ
PressRelease
حیدرآباد، 10نومبر (پریس نوٹ) مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے منائے جانے والے یومِ آزاد تقاریب کے تحت 11 نومبر کو یومِ آزاد یادگاری خطبہ کا اہتمام کیا جارہاہے۔ آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (سابقہ ڈی ڈی ای)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں صبح 10بجے پدم شری پروفیسر کرشنا کمار خطبہ دیں گے جو کہ قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (NCERT) کے سابقہ ڈائرکٹر ہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمانِ اعزازی ہوں گے۔