Submitted by MSQURESHI on Mon, 11/18/2024 - 15:31
مانو میں ڈیجیٹل سیکیورٹی پر ورکشاپ کا انعقاد PressRelease

مانو میں ڈیجیٹل سیکیورٹی پر ورکشاپ کا انعقاد

حیدرآباد، 18 نومبر (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے شعبہ ماس کمیونیکیشن نے سافٹ ویئر فریڈم لاءسینٹر (SFLC.in) کے تعاون سے "ڈیجیٹل سیکیورٹی لرننگ" پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں منعقدہ اس ورکشاپ کا مقصد شرکاءکو آن لائن تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کی ڈیجیٹل حفاظت کے لئے ضروری ہدایات دینا تھا۔ورکشاپ کی رہنمائی SFLC.in کے ماہرین جناب سید ہارون اور مسٹر وگنیش نے کی۔
جناب سید ہارون نے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق قانونی پہلوو ¿ں پر بات کرتے ہوئے ڈیٹا کی چوری، پرائیویسی کے حقوق،پولس تلاشی اور الیکٹرانک ڈیوائسز کو قبضے میں لینے کے قوانین پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ قوانین صارفین کو سائبر خطرات سے کیسے محفوظ رکھتے ہیں۔
مسٹر وگنیش نے ڈیجیٹل حفاظت کے تکنیکی پہلوو ¿ں پر گفتگو کی۔ انہوں نے ڈیٹا پروفائلنگ، جس کے تحت ذاتی ڈیٹا کو جمع اور تجزیہ کرکے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، کی وضاحت کی۔ انہوں نے تھریٹ ماڈلنگ، انکرپشن، اور سوشل میڈیا اکاو ¿نٹس کو محفوظ بنانے کے بارے میں عملی مشورے دیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اسپائی ویئر اور اسٹالک ویئر جیسے خطرات سے بچاو ¿ کے طریقے بھی بتائے اور شرکاءکو آن لائن سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لئے مفید تجاویز فراہم کیں۔
ورکشاپ کی صدارت پروفیسر محمد فریاد، سربراہ شعبہ ماس کمیونیکیشن نے کی۔ اپنے اختتامی کلمات میں پروفیسر فریاد نے ایسے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباءاور فیکلٹی کو سائبر دنیا میں بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”سائبر سیکیورٹی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ایسی ورکشاپس افراد کو ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے ضروری ہیں۔“
پروفیسرمحمد فریاد نے مزید کہا کہ آج کے دور میں جس طرح سائبر خطرات اور ڈیٹا چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس ورکشاپ نے آن لائن تحفظ کے لئے قانونی آگاہی اور تکنیکی مہارت کے امتزاج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مانو اور SFLC.in کے درمیان اس تعاون نے یونیورسٹی کی ڈیجیٹل خواندگی اور حفاظتی آگاہی کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ ورکشاپ کا اختتام مستقبل میں مزید ایسے پروگراموں کے انعقاد کے عزم کے ساتھ ہوا، تاکہ ڈیجیٹل دنیا میں آگاہی اور تیاری کو مزید تقویت دی جا سکے۔
طلباءاور فیکلٹی نے ماہرین سے سوالات بھی کیے۔ شرکاءنے ان سیشنز میں فراہم کردہ مفید رہنمائی اور عملی تجاویز کو سراہا۔